ETV Bharat / business

لیبر فورس کی شراکت میں جنسی فرق کم کرنے کی اجتماعی کوشش جاری: گنگوار - رضاکار اور شراکت دار پنشن اسکیم 60 برس

مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت میں لیبر فورس کی شراکت داری میں جنسی فرق کو کم کرنے کے لیے اجتماعی کوشش کر رہا ہے اور تعلیم، تربیت، ہنر، صنعتی ترقی اور یکساں کام کے لیے یکساں تنخواہ یقینی بنا رہا ہے۔

India making collective efforts to reduce gender gap in labour force participation: Santosh Gangwar
لیبر فورس کی شراکت میں جنسی فرق کم کرنے کی اجتماعی کوشش: گنگوار
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 10:58 PM IST

محنت و مزدور کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے کہا ہے کہ بھارت میں لیبر فورس کی شراکت داری میں جنسی فرق کو کم کرنے کے لیے اجتماعی کوشش کر رہا ہے اور تعلیم، تربیت، ہنر، صنعتی ترقی اور یکساں کام کے لیے یکساں تنخواہ یقینی بنا رہا ہے۔

گنگوار نے جی-20 محنت اور روزگار کے وزراء اور امپلائمنٹ ورک گروپ کی ترجیحات پر وزیر سطحی میٹنگ میں کہا کہ مزدوری پر نیا کوڈ 2019 تنخواہ، تقرری اور روزگار کے شرائط میں جنس پر مبنی تفریق کو کم کرے گا۔ خواتین کو تمام اداروں میں ہر طرح کے کام کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقرریوں کو سلامتی اور کام کے گھنٹوں کا التزام یقینی بنانا ہوگا۔ خواتین اب رات کے وقت بھی کام کر سکتی ہیں۔

گنگوار نے کہا کہ مَیٹرنٹی لیو کی مدت کو 12 ہفتے سے بڑھا کر 26 ہفتے کر دیا گیا ہے۔ پی ایم مُدرا یوجنا خواتین صنعتکاروں کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی تعاون دیتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت قرض تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے میں خواتین کے تقریباً 70 فیصد کھاتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ سماجی سلامتی پر نئے کوڈ میں اب اپنا روزگار اور دیگر تمام طبقے کے ورک فورس کو بھی سماجی سلامتی کے دائرے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے لیے 2019 میں شروع کی گئی ایک رضاکار اور شراکت دار پنشن اسکیم 60 برس کے بعد کم از کم یقینی پینشن دیتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.