ETV Bharat / business

بھارت آنے سے پہلے غیر ملکیوں کو آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی

بھارت کے سفر پر آنے سے پہلے سبھی غیر ملکیوں کو آرٹی پی سی آر کرانا ہوگا اور کم از کم آٹھ دنوں تک اپنی طبی نگرانی کرنی ہوگی۔

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 11:02 PM IST

بھارت آنے سے پہلے غیر ملکیوں کو آرٹی پی سی آر کرانا لازمی

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے جمعرات کو جاری ایک سرکولر میں کہا کہ بھارت آنے سے پہلے سبھی غیر ملکی مسافروں کو ایئر سہولت پورٹل پر اپنی آرٹی پی سی آر منفی (نیگیٹو) رپورٹ اپلوڈ کرنی ہوگی۔ یہ رپورٹ بھارت پہنچنے کے 72 گھنٹوں کے اندر کی ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ ڈیکلیئریشن فارم بھی اس پورٹل پراپلوڈ کرنا ہوگا جس میں خود کو کووڈ سے پاک قرار دینا ہوگا۔

بھارت پہنچنے کے بعد سبھی مسافروں کو تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہوگا۔ تاہم پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی آر ٹی پی آر رپورٹ لازمی نہیں ہوگی۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے متعدد حصوں میں کووڈکے معاملات پھر سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسے پُرخطر ممالک سے آنے والے غیر ملکی مسافروں کو خصوصی معیارات کی تعمیل کرنا ہوگی۔ ایسے ممالک کی فہرست ایئر سہولت پوٹل پر دستیاب ہوگی اور اس پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی ہوتی رہے گی۔ جن ممالک کے ساتھ ہندستان نے کوویڈ ٹیکہ اور ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ باہمی تعاون کی بنیاد پر منظوری دینے کا معاہدہ کیا ہے، ان ممالک کے شہریوں کو کوارنٹین ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئی رہنما ہدایات آج رات نصف شب کے بعد سے نافذ ہوجائیں گی۔

سرکلر کے مطابق اگر ان ممالک کے شہریوں نے ایک ہی ٹیکہ لیا ہے تو انہیں 8 دنوں تک کوارنٹین رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو 14 دنوں تک کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔

ہندستان میں 96 ممالک کے ساتھ بھارتی کووڈ ٹیکے اور ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ کو باہمی تعاون کی بنیاد پر منظوری دینے کا معاہدہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.