بھارتی ہائی کمشنر گوپال باگلے نے ترنکومالی آئل ٹینک فارم سودے پر دستخط کرنے کے ایک ہفتے بعد جمعرات کو سینٹرل بینک آف سری لنکا کے گورنر اجیت نیوارڈ کابرال سے ملاقات کی اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کی جانب سے 90 کروڑ امریکی ڈالرکی India Extends Aid to Sri Lanka توسیع کی مدد کا بھروسہ دلایا۔ اس 90 کروڑ ڈالر میں 50 کروڑ سے زائد کے ایشین کلیئرنگ یونین معاہدے کو ملتوی کرنا اور 40 کروڑ ڈالر کا کرنسی ایکسچینج شامل ہے۔
مسٹر باگلے نے گورنر اجیت نیوارڈ کابرال کو یقین دلایا کہ یہ قدم سری لنکا میں اقتصادی بہتری اور ترقی کا کام کرے گا اور انہوں نے کہا کہ بھارت سری لنکا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
سری لنکا میں بھارت کے سفیر نے ٹویٹ کیاکہ ’ہائی کمشنر نے سنٹرل بینک آف سری لنکا سے ملاقات کی اور گذشتہ ہفتے آر بی آئی کے ذریعہ 90 کروڑ امریکی ڈالر سے India Grants Loan to Sri Lanka زیادہ کی سہولیات کی توسیع کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت کا یقین دلایا‘۔ انہوں نے کہا،’ان میں سے50 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا استعمال ایشین کلیئرنگ یونین کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے لیے اور 40 کروڑ ڈالر کے کرنسی ایکسچینج کے لیے استعمال کیا جانا ہے‘۔
انہوں نے کہا،’یہ قدم اقتصادی بہتری اور ترقی کے لیے سری لنکا کے ساتھ کھڑے ہونے کے بھارت کے مستحکم عزم کے مطابق ہیں‘۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی