ETV Bharat / business

'بھارت بند' سے بھارت ۔ بنگلہ دیش کاروبار رہا بے اثر - اوسطاً 80 سے 100 ٹرک بنگلہ دیش سے تریپورہ پہنچتے ہیں

کسان تنظیموں کی جانب سے دی گئی بھارت بند کی کال کو 10 ٹریڈ یونینز اور 11 حزب اختلاف کی جماعتوں نے حمایت دی حالانکہ مرچنٹ کی تنظیم 'کیٹ' نے اس بند سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ خبروں کے مطابق اس بند سے عام خدمات متاثر ہوئی۔

India-Bangladesh trade unaffected by Bharat Bandh

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 8:59 AM IST

'بھارت بند' سے شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ بھارت ۔ بنگلہ دیش کے درمیان تجارت بھی متاثر رہی۔ کسٹمز اور چیک پوسٹ کے عہدیداروں کے مطابق تریپورہ اور میگھالیہ میں انڈیا - بنگلہ دیش انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) اور لینڈ کسٹم اسٹیشن (ایل سی ایس) کے ذریعے بھارت ۔ بنگلہ دیش کاروبار اور مورے آئی پی سی ( مشرق منی پور) کے ذریعے بھارت میانمار کے درمیان کاروبار معمول کے مطابق جاری رہا۔

واضح رہے کہ اگرتلہ ۔ اکھوڑا (بنگلہ دیش) آئی سی پی مغربی بنگال میں پیٹرا پول - بنیپول آئی سی پی کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین یہ دوسرا بڑا تجارتی مرکز ہے۔

آگرتلہ ۔ اکھوڑا کے آئی سی پی منیجر دیباشیش ناندی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین تجارت بھارت بند سے پوری طرح متاثر نہیں رہا۔

اگرتلہ سے متصل اگرتلہ ۔ اکھوڑا آئی سی پی شمال مشرقی بھارت کا ایک اہم بین الاقوامی تجارتی زمینی بندرگاہ ہے، جس کے ذریعے روزانہ مختلف سامان سے لدے اوسطاً 80 سے 100 ٹرک بنگلہ دیش سے تریپورہ پہنچتے ہیں۔

آگرتلہ ۔ اکھوڑا آئی سی پی ہر روز اوسطاً تین سے چار کروڑ روپے کی تجارت ہوتی ہے۔

سات شمال مشرقی ریاستوں سے متصل بھارت ۔ بنگلہ دیش اور ہند میانمار کی سرحد کے ساتھ قریب 35 آپریشنل لینڈ کسٹم اسٹیشن موجود ہیں۔

چار بھارتی شمال مشرقی ریاستیں - تریپورہ، میگھالیہ، میزورم اور آسام - بنگلہ دیش کے ساتھ ایک ہزار 880 کلومیٹر سرحد لگتی ہے جبکہ میزورم، منی پور، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میانمار کے ساتھ 1،640 کلومیٹر لمبی سرحد لگتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.