ETV Bharat / business

بھارت، آسیان آزاد تجارتی علاقائی معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا - India ASEAN agree to review decade-old free trade pact

مشرقی ایشیائی ممالک کی معاشی تنظیم آسیان اور بھارت کے مابین آزاد تجارتی علاقہ معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ صورتحال کے مطابق اسے تبدیل کیا جائے گا۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 10, 2019, 10:59 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:21 AM IST

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منگل کے روز 16 ویں آسیان - بھارت وزارتی سطح کی میٹنگ کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق آسیان - بھارت آزاد تجارتی علاقہ معاہدے پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کرتے ہیں اور اس کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ یہ کمیٹی علاقے میں کاروباری دوست ماحول بنانے کے اقدامات تجویز کرے گی اور اس کے مطابق معاہدے میں تبدیلی کی جائے گی۔

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت جورن لاکسانویجیت کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں آسیان کے تمام ممالک کے اقتصادی امور کے وزراء نے شرکت کی۔

وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت طویل عرصے سے فری ٹریڈ ایریا معاہدے کا مطالبہ کر تارہا ہے۔ بھارت کا مطالبہ ہے کہ خدمات کے شعبے کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ موجودہ معاہدہ مال کی تجارت پر مرکوز ہے۔ معاہدے میں تبدیلی کے ساتھ ہی بھارت ان ممالک میں میڈیکل ، انفارمیشن ٹکنالوجی اور مالی خدمات مہیا کر سکے گا۔

آسیان میں برونائی ، میانمار ، کمبوڈیا ، انڈونیشیا ، لاؤس ، ملائشیا ، تھائی لینڈ ، فلپائن ، سنگاپور اور ویتنام شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق ، وزرا سے متعلق عہدیدار اس معاہدے پر نظرثانی کرنے کی تیاری کریں گے اور آئندہ اجلاس میں اس سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔

میٹنگ کے دوران ، وزرا نے دونوں فریقوں کے مابین تجارت میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 2017 میں دونوں فریقوں کے مابین تجارت کا حجم 73.6 ارب امریکی ڈالر تھا جو 2018 میں 9.8 فیصد اضافے کے ساتھ 80.8 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔ 2018 میں ، ہندوستان نے آسیان خطے میں 1.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور وہ آسیان کا چھٹا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔ اسی مدت کے دوران ، آسیان ممالک نے ہندوستان میں 16.41 امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ، جو بھارت میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری کا 36.98 فیصد ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 4:21 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.