ETV Bharat / business

آخری دن لاکھوں انکم ٹیکس ریٹرن داخل - آخری دن لاکھوں انکم ٹیکس ریٹرن داخل

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے آخری روز 31 اگست کو 49 لاکھ 29 ہزار 121 لوگوں نے آئی ٹی آر داخل کیا جو ایک روز میں سب سے زیادہ ریٹرن بھرے جانے کا ایک ریکارڈ ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 2, 2019, 12:03 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:16 AM IST

گذشتہ برس آخری دن 34 لاکھ 95 ہزار 93 لوگوں نے ریٹرن بھرا تھا۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلہ میں اس آخری دن ریٹرن بھرنے والوں میں 41 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
سینٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے اتوار کو انکم ٹیکس ریٹرن کے تعلق سے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ' ریٹرن داخل کرنے کے آخری پانچ دنوں میں ایک کروڑ 47 لاکھ 82 ہزار 95 آ ئی ٹی آر بھرے گئے ہیں جو گزشتہ برس اس مدت میں بھرے گئے ایک کروڑ چار لاکھ 35 ہزار 96 آئی ٹی آر کے مقابلہ میں 41 فیصد زیادہ ہیں۔
سی بی ڈی ٹی کے مطابق 2019-20برس کے اسسیمنٹ سال کے لئے پانچ کروڑ 65لاکھ آٹھ ہزار 183آئی ٹی آر بھر ے گئے ہیں جو 2018-19اسیسمنٹ سال کے لئے گزشتہ برس بھرے گئے پانچ کروڑ 42لاکھ 21ہزار 378آئی ٹی آر کے مقابلہ میں چار فیصد زیادہ ہیں۔ اس دوران فارم کے ذریعہ 32لاکھ 20ہزار 305انکم ٹیکس ریٹرن داخل کئے گئے ہیں جو گزشتہ برس بھرے گئے 30لاکھ پانچ ہزار 100کے مقابلہ میں سات فیصد زیادہ ہیں۔
بورڈ کے مطابق 31اگست کو مصروف ترین وقت میں فی سیکنڈ 196آئی ٹی آر بھرے گئے۔ اسی طرح مصروف وقت میں فی منٹ 7447آئی ٹی آر اور فی گھنٹہ تین لاکھ 85ہزار 571آئی ٹی آر بھرے گئے۔ اس دوران انکم ٹیکس محکمہ کے آئی ٹی محکمہ نے ای فائلنگ ویب سائٹ پر 2205حملوں کو ناکام کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 3:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.