ETV Bharat / business

مشرق وسطی میں تناؤ کی اہم وجہ بے روزگاری: آئی ایم ایف

author img

By

Published : Oct 28, 2019, 8:09 PM IST

آئی ایم ایف کے مغربی ایشیاء اور مشرق وسطی کے ڈائریکٹر جہاد ازور نے کہا 'خطے کے ان ممالک کی شرح نمو اتنی کم ہے کہ اس سے بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنا مشکل ہے'۔

دبئی: بے روزگاری اور سست معاشی ترقی کی وجہ سے متعدد خلیجی ممالک میں تناؤ اور بدامنی بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں یہ ان باتوں کا ذکر کیا۔

آئی ایم ایف کے علاقائی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ' بد امنی کی وجہ سے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے خطے میں ترقی کی رفتار تھم سی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ عالمی تجارت میں تناؤ، کچے تیل کی قیمتوں میں اتاڑ چڑھاؤ اور بریکزٹ کا عمل صحیح طریقے سے نہیں ہونے سے بھی اس خطے کی معاشی ترقی متاثر ہوئی ہے۔'

اس سے قبل رواں ماہ آئی ایم ایف نے سنہ 2019 کے لیے خطے کی ترقی کا اندازہ کم کر دیا تھا، آئی ایم ایف نے خلیجی ممالک اور ایران کی معاشی ترقی کا اندازہ گذشتہ برس کے 1.1 فیصد سےگھٹا کر محض 0.1 فیصد کردیا تھا'۔

آئی ایم ایف نے خطے کی تین بڑی معیشت، سعودی عرب، ایران اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی ترقی کی رفتار کو کم کیا ہے'۔

انہوں نے بھارتی خبر رساں ادارے سے کہا کہ' خطے میں بے روزگار نوجوں کی سطح 25 سے 30 فیصد ہے، بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنے کے لیے خطے میں ترقی کی نمو ایک سے دو فیصد ہونی چاہیے'۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ' بے روزگاری کی وجہ سے خلیجی ممالک میں تناؤ بڑھ رہا ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.