ETV Bharat / business

بارش سے دھان کی پیداوار میں 50 فیصد گراوٹ - بارش نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی

دھان موسم خریف کی اہم فصل ہے جو نہ صرف غذائی ضروریات پورا کرتی ہے بلکہ کسانوں کی آمدنی کو دو گنی کرنے کا اہم ذریعہ بھی ہے، لیکن بھارت کی شمالی ریاستوں میں حالیہ بارش سے جہاں جانی مالی نقصانات ہوئے ہیں وہیں کسانوں کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جانے والی زراعت دھان کی فصل پوری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

دھان پیداوار متاثر
author img

By

Published : Oct 3, 2019, 11:42 PM IST

تیز ہوا اور بارش سے دھان کی بالیاں ٹوٹ گئی اور کھیتوں میں موجود پانی سے کھڑی فصل میں کیڑوں کا خطرہ بڑھ گیا، کسانوں کا اندیشہ ہے کہ رواں برس دھان کی پیداوار میں 50 فیصد گراوٹ آئے گی۔

بارہ بنکی کے اترورا گاؤں میں دھان کے کھیتوں میں ابھی بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ اگمنی دھان کٹنے کو تیار ہے لیکن کھیت گیلے ہیں۔ موسم ابھی بھی خوش گوار نہیں ہے۔ ایسے میں کچھ کسان ایسے ہیں۔ جو گیلے کھیتوں میں کچا دھان کاٹ کر فوراً پیٹ رہے ہیں۔ انہیں اندیشہ ہے کہ موسم صاف ہونے کے انتظار میں کہیں سکتا سب کچھ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔

بارش سے دھان کی پیداوار میں 50 فیصد گراوٹ

بارش کی وجہ سے اگمنی دھان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ کیوں کہ دھان کی بالیوں میں چاول پوری طرح بیٹھ چکا تھا۔ تیز ہوا اور بارش سے دھان کی بالیاں ٹوٹ گئیں اور ہوا سے دھان کے پودھے زمین میں گر گئے۔ اس کی وجہ سے تیار دھان متاثر ہوگیا۔ جس میں اب چاول نکلنا مشکل ہے۔

کسانوں کے مطابق تاخیر سے کاشت کی گئی دھان کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ تاخیر سے کاشت کی گئی دھان کی فصل میں پھول اور بالی کے اندر چاول کا جمنا شروع ہو گیا تھا۔ لیکن ہوا اور پانی کی وجہ سے دھان میں چوٹ کی یہ بھی متاثر ہوگئی ہے، جس میں اب چاول کا بیٹھنا مشکل ہے۔ اس کی وجہ سے دھان کی پیداوار میں 50 فیصدی سے زیادہ گراوٹ ہو سکتی ہے۔

کسان رہنماؤ کے مطابق اترورا گاؤں کی طرح پورے ضلع دھان کی فصل کی یہ حالت ہے۔ بارش سے کسان بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے میں ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت دھان کی خریداری میں ڈھیل دیکر کسانوں کو راحت بخشے، اور ہر کسان کو وزیراعظم فصل بیما کا فائدہ دیا جائے چاہے وہ کسان بیما کرایا ہو یا نہیں'۔

بارہ بنکی میں بارش نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلے سے تمام مسائل سے گھرے کسانوں کی حکومت کتنی مدد کرتی ہے۔

Intro:بارہ بنکی میں مسلسل 2 ہفتے تک ہوئی بارش سے دھان کی فصل بری طرح متاثر ہو گیا ہے. بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے دھان کی بالیاں ٹوٹ گئی ہیں اور کھیتوں میں پانی کی وجہ سے کھڑی فصل میں کیڑوں کا خترہ بڑھ گیا ہے. کسانوں کو اندیشہ ہے کہ دھان کی پیداوار آدھی سے بھی کم ہوگی.

Body:بارہ بنکی کے اترورا گاؤں میں دھان کے کھیتوں میں ابھی بھی پانی بھرا ہوا ہے. اگمنی دھان کٹنے کو تیار ہے لیکن کھیت گیلے ہیں. موسم ابھی بھی درست نہیں ہوا ہے. ایسے میں کچھ کسان ایسے ہیں. جو گیلے کھیتوں میں گیلا دھان کاٹ کر فورن پیٹ لے رہے ہیں. موسم صاف ہونے کے انتظار میں ہو سکتا ہے انہیں کچھ بھی ہاتھ نہ لگے اسلئے کوئی رسک نہیں لینا چاہتے
بائیٹ، پریم چندر ورما، کسان، لال چیک شرٹ

بارش کی وجہ دیر سے اگمنی دھان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے. کیوں کہ دھان کی بالیوں میں چاول پوری طرح بیٹھ چکا تھا. تیز ہوا اور بارش سے دھان کی بالیاں ٹوٹ گئیں اور ہوا سے دھان کے پودھے زمین میں گر گئے. اس کی وجہ سے تیار دھان جمنے گیا. جس میں اب چاول نکلنا مشکل ہے.
بائٹ رائے سنگھ ورما، کسان، لال چیک شرٹ، گلے میں اگونچھا

کسانوں کے مطابق دیر سے بوئے گئے دھان کو بھی کافی نقصان ہوا ہے. دیر سے بوئے گئے دھان میں پھول اور بالی کے اندر چاول کا جمنا شروع ہو گیا تھا. لیکن ہوا اور پانی کی وجہ سے دھان میں چوٹ کی وجہ سے چھید ہوگئے ہیں جس میں اب چاول کا بیٹھنا مشکل ہے. اس کی وجہ سے دھان کی پیداوار میں 50 فیصدی سے زیادہ گراوٹ ہو سکتی ہے.
بائیٹ پرانجل ورما، کسان، ٹی شرٹ میں

کسان رہنماؤ کے مطابق اترورا گاؤں کی طرح دھان کی حالت ضلع میں اسی طرح ہے. بارش سے کسان بری طرح سے متاثر ہوا ہے. ایسے میں ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت دھان خرید کے قانون میں ڈھیل دیکر کسانوں کا جو بھی دھان ہو اسے خریدے اور ہر کسان کو وزیراعظم فصل بیما کا فائیدہ دے چاہے وہ کسان نے بیما کرایا ہو یہ نہیں
بائیٹ رام کشور پٹیل، نائیب صدر بھارتیہ کسان یونین

Conclusion:بارہ بنکی میں بارش نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلے سے تمام مسائل سے گھرے کسانوں کی حکومت کتنی مدد کرتی ہے.
ای ٹی وی بھارت کے لئے بارہ بنکی سے محمد عمیر کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.