ETV Bharat / business

جی ایس ٹی دہندگان کو راحت - ٹیکس کی دائیگی اور ریٹرن داخل کرسکیں

جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کو بڑی راحت، بغیر تاخیر فیس، جرمانہ کے 30 جون تک جمع کر سکیں گے ٹیکس۔

GST returns to June 30 from March 31
علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 11:32 PM IST

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے آج بتایاکہ اشیاء اور خدمات ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کے تحت رجسٹرڈ سبھی ٹیکس دہندگان کو لاک ڈاﺅن کے مدنظر بڑی راحت دی گئی ہے اب وہ 31 مارچ کی جگہ 30 جون تک بغیر کسی تاخیر فیس، جرمانہ کے ٹیکس کی دائیگی اور ریٹرن داخل کرسکیں گے۔

مسٹر مودی نے کہاکہ پانچ کروڑ سے کم ٹرن اوور والے ٹیکس دہندہ مارچ، اپریل اور مئی کے ٹیکس کی ادائیگی اور ریٹرن بغیر کسی سود ، لیٹ فیس اور جرمانہ کے 30 جون تک داخل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں اس کا فائدہ کل ٹیکس دہندوں کے قریب 85 فیصد یعنی 2.75 لاکھ افراد کو ہو گا۔

وہیں پانچ کروڑ روپے سے زائد ٹرن اوور والے 20 ہزار ٹیکس دہند بھی مارچ۔ مئی تک کے ٹیکس کی ادائیگی 30 جون تک بغیر کسی لیٹ فیس اور جرمانہ کے کر سکیں گے لیکن انہیں 18 کی جگہ نو فیصد سالانہ شرح سے سود کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ کمپوزیشن اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ٹیکس دہندوں کو جنہیں آئندہ مالی برس میں اسی اسکیم میں رہنا ہے یا جنرل جی ایس ٹی میں جانا ہے کے آپشن اختیار کرنے کی مدت کو بھی 31 مارچ سے 30 جون تک توسیع کر دیا گیا ہے۔

ایسے ٹیکس دہندہ بھی سنہ 2019-20 کے ٹیکس کی دائیگی اور ریٹرن تیس جون تک داخل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی ضابطہ کے تحت جتنے بھی اطلاعات، نوٹیفکیشن، اپیل، ریٹرن، درخواست اور دیگر دستاویز جنہیں 20 مارچ سے 29 جون تک داخل کرنا تھا کی مدت 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.