ETV Bharat / business

GST Council: بلیک فنگس کی دوائیوں کے درآمد پر ٹیکس میں رعایت

author img

By

Published : May 28, 2021, 10:39 PM IST

اشیاء و خدمات ٹیکس GST Council (جی ایس ٹی) کونسل کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائی کی درآمد پر ٹیکس میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیوں اور طبی سامان پر جی ایس ٹی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

GST Council exempts duty on import of medicine used for black fungus treatment

نئی دہلی: اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) GST Council کونسل کی مٹنگ میں کووڈ۔19 کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیوں اور طبی آلات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تاہم بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائی کی درآمد پر exempts duty on import of medicine ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کا ایک گروپ طبی ساز و سامان اور ٹیکوں پر ٹیکس کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آج مرکزی وزیر خزانہ کی زیرصدارت جی ایس ٹی کونسل کی 43 میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی۔ وزراء خزانہ اور تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی جہاں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔

بلیک فنگ کی دوائی پر پانچ فیصد ٹیکس لگتا تھا

اجلاس کے بعد وزیر خزانہ نے کہا کہ کونسل نے بلیک فنگس بیماری کے علاج میں استعمال ہونی والی دائیوں اور امفوٹیرسین بی کی درآمد کو جی ایس ٹی سے رعایت دینا کا فیصلہ لیاگیا ہے، اس پر پانچ فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگتا ہے۔

محصولات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قرض میں اضافے کرے گی

وزیر خزانہ نے کہاریاستوں کے جی ایس ٹی محصولات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے مرکزی حکومت گذشتہ برس کی طرح رواں برس بھی قرض میں اضافہ کرے گی اور اسے ریاستوں کو جاری کرے گی۔ رواں برس یہ رقم 1.58 لاکھ کروڑ روپے ہوگی۔

جی ایس ٹی کے نفاذ کے وقت متعارف کی گئی سیس نظام پر وزیر خزانہ نے کہاکہ جولائی 2022 کے بعد سیس نظام کو نافذ رکھنے مسئلے پر غور کرنے کے لیے جی ایس ٹی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا، جہاں صرف اسی موضوع پر ہی بات چیت ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ جولائی 2017 میں جی ایس ٹی کے نافذ کے دوران ریاستوں کو ان کے پانچ برسوں کے محصولات میں کمی کا معاوضہ ادا کرنے کے لیے کچھ چیزوں پر سیس لگانے کے لیے ایک نظام متعارف کرایا گیا تھا۔ سیس کی رقم ریاستوں کو ان کے محصولات میں کمی کی تلافی کے لیے جاری کی جاتی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.