ETV Bharat / business

GST Collections in February : فروری میں جی ایس ٹی وصولی 1.33 لاکھ کروڑ کے پار

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 7:58 PM IST

رواں برس فروری میں جی ایس ٹی کی کل آمدنی 133026 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سی جی ایس ٹی 24435 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 30779 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 67471 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس 10,340 کروڑ روپے ہے۔ GST Collections in February

GST Collections in February : فروری میں جی ایس ٹی وصولی 1.33 لاکھ کروڑ کے پار

اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ ہی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں جی ایس ٹی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے GST Collections in February۔ رواں برس فروری میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.33 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد یہ پانچواں مہینہ ہے جس میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.30 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ GST Collection Up 18% at over Rs 1.33 lakh Cr in Feb

آج وزارت خزانہ کے ذریعہ جاری کردہ جی ایس ٹی وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق، فروری میں کل جی ایس ٹی محصولات کی وصولی 133026 کروڑ روپے رہی، جو کہ فروری 2021 میں 113413 کروڑ روپے کی جمع کردہ آمدنی سے 18 فیصد زیادہ ہے۔ فروری 2020 میں مجموعی آمدنی سے 26 فیصد زیادہ ہے۔ رواں برس جنوری میں یہ رقم 140986 کروڑ روپے تھی۔

رواں برس فروری میں جی ایس ٹی کی کل آمدنی 133026 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سی جی ایس ٹی 24435 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 30779 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 67471 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس 10,340 کروڑ روپے ہے۔ آئی جی ایس ٹی میں درآمدات پر 33837 کروڑ روپے جی ایس ٹی اور معاوضہ سیس میں درآمدات پر 638 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی شامل ہے۔

حکومت نے آئی جی ایس ٹی میں سے سی جی ایس ٹی میں 26347 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی میں 21909 کروڑ روپے دیے ہیں۔ اس باقاعدہ منتقلی سے فروری میں مرکز اور ریاستوں کو بالترتیب 50782 کروڑ اور 52688 کروڑ روپے ملے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری 28 دن کا مہینہ تھا اس لئے جنوری کے مقابلے میں محصولات کی آمدنی کم رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.