اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ، جی ایس ٹی محصول کی وصولی GST Collection میں بھی اضافہ کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ رواں برس نومبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 131526 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
اکتوبر 2021 میں 130127 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی ریونیو اکٹھا کیا گیا اور نومبر مسلسل دوسرا مہینہ رہا جب جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی 1.30 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔
رواں برس ستمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.17 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ نومبر 2021 میں جمع کی گئی رقم گذشتہ برس کے اسی مہینے میں 104963 کروڑ روپے کی وصولی سے 25 فیصد زیادہ ہے۔
کورونا کی دوسری لہر اور سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے رواں برس جون میں جی ایس ٹی کی وصولی GST Collection ایک لاکھ کروڑ روپے سے کم تھی۔ اس سے پہلے مسلسل نو ماہ تک یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ اب دوبارہ جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر کے ساتھ ساتھ نومبر میں بھی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو چکی ہے۔
رواں برس نومبر میں جی ایس ٹی کی کل وصولی 131526 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سی جی ایس ٹی 23978 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 31127 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 66815 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس 9606 کروڑ روپے ہے۔ آئی جی ایس ٹی میں درآمدات پر 32165 کروڑ روپے جی ایس ٹی اور معاوضہ سیس میں درآمدات پر 653 کروڑ روپے جی ایس ٹی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:
- GDP Growth: دوسری سہ ماہ میں جی ڈی پی کی شرح نمو امید سے بہتر
- Fiscal Deficit: اپریل ۔ اکتوبر کے درمیان مالی خسارہ سالانہ تخمینہ کا 36.3 فیصد
حکومت نے سی جی ایس ٹی میں میں 27273 کروڑ روپے اورایس جی ایس ٹی میں 22665 کروڑ روپے دیے ہیں۔ اس باقاعدہ تقسیم کے بعد اکتوبر میں سی جی ایس ٹی 51251 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 53782 کروڑ روپے رہا ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق اس سال اکتوبر میں جی ایس ٹی ریونیو میں اضافہ درآمدات پر جمع ہونے والے ریونیو میں اضافے کی وجہ سے زیادہ ہوا ہے۔
یو این آئی