نئی دہلی: ٹیکس چوری کی روک تھام کرنے والے مرکزی ٹیکس ونگ کے افسران نے 7896کروڑروپے کے فرضی بلوں کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں 1709 کروڑروپے کے جعل سازی سے حاصل کیے گئے قرضوں کا پتہ چلا ہے۔
یہ قرضے 23 فرضی کمپنیوں کے ایک نیٹ ورک نے حاصل کیے تھے۔ ان کمپنیوں نے فرضی طور پر اشیا خریدیں اور اور فرضی بل بنائے۔ اس سلسلے میں 29 فروری 2020 کو دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمین کئی فرضی کمپنیاں بناکر ٹیکس چوری کررہے تھے۔ ان ملزمین نے بینک لین دین کو قرض حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔
ان فرضی کمپنیوں کو خریداروں نے فرضی بل دئے اور اشیا کو خریدے بغیر قرض حاصل کرلیے۔ ان لوگوں کو ان کے موبائل فون، کمپیوٹر اور غیر قانونی دستاویز کے ذریعہ پکڑا گیا۔ ان افراد نے سی جی ایس ٹی قانون 2017 کی دفعہ 132 (1) اور دفعہ 132 (1) (C ) کے تحت جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ قانونی کارروائی کیے جانے کے لائق ہیں اور غیر ضمانتی جرائم ہیں۔ ان لوگوں کو دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے 14دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔