نئی دہلی: خزانہ کے وزیرمملکت انوراگ ٹھاکر نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت ملک میں کرپٹو کرنسی کے لیے جلد ہی قانون بنائے گی۔
مسٹر ٹھاکر نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ 'کرپٹو کرنسیوں کے چلن پر ملک میں قانون کافی نہیں ہیں۔ اس سلسلہ میں بنائی گئی کئی کمیٹیوں نے اپنی سفارشات دے دی ہیں اور اس سے منسلک بل کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کرپٹو کرنسیوں کے لیے الگ الگ ممالک میں الگ الگ التزامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' اس سلسلہ میں قائم بین وزارتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کابینہ سکریٹری کی صدارت والی کمیٹی نے غور و خوض کرکے اپنی رپورٹ دے دی ہے اور اب بل کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو جلد ہی کابینہ میں رکھا جائے گا۔
یواین آئی