حکومت نے اقتصادی طورپر بدحال ہوچکی سرکاری طیارہ کمپنی ایئر انڈیا کی ڈس انویسٹمنٹ کو رفتار دینے کے مقصد سے اس کے سرمایہ اثاثہ جات کو ایک خصوصی کمپنی ایئر انڈیا ہولڈنگس کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کرنے کو نوٹیفائی کردیا ہے۔
اس خصوصی کمپنی کو ایئر انڈیا کی چار معاون اکائیوں، غیرکور اثاثہ، پینٹنگ اور ہوابازی کے ساتھ ساتھ دیگر غیرفعال اثاثے بھی شامل ہیں۔ ایئر انڈیا کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ حکومت نے اب اس ایئر لائن کے تمام اثاثے ایک کمپنی کے حوالے کردیے ہیں اور اگر اس کی ڈس انویسٹمنٹ نہیں ہوگی تو اس کے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا۔
سنٹر ل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس(سی بی ڈی ٹی) نے اس سلسلہ میں جاری نوٹفکیشن میں کہا کہ یہ نوٹفکیشن یکم اپریل 2022سے نافذ ہوگا۔
ایئر انڈیا کی ڈس انویسٹمنٹ کے لیے مالی بولی طلب کی گئی ہے، جس کی آخری تاریخ 15ستمبر 2021ہے، ٹاٹا گروپ اس کا سب سے نمایاں ممکنہ گاہک ہے۔
یو این آئی