ETV Bharat / business

مرکزی کابینہ نے ناریل کی ایم ایس پی میں اضافہ کیا - ناریل کی خریداری

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت میں بدھ کے روز اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس میں ناریل (ملنگ ) کے ایم ایس پی کو 9960 روپے سے بڑھا کر 10335 روپے فی کوئنٹل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔

Govt hikes MSP of milling copra by Rs 375 per quintal; ball copra up Rs 300/qtl

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 4:56 PM IST

حکومت نے جنوبی بھارت کی مرکزی پیداوار ناریل (ملنگ) کی مینیم سپورٹ پرائس 'ایم ایس پی' میں 375 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے اور اسے سنہ 2020-21 کے لیے 10335 روپے قرار دیا ہے۔

ویڈیو

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت میں بدھ کے روز اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس میں ناریل (ملنگ ) کے ایم ایس پی کو 9960 روپے سے بڑھا کر 10335 روپے فی کوئنٹل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔

میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ناریل کی قیمت 6805 روپے فی کوئنٹل ہے، جس میں 52 فیصد کے اضافے سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔

Govt hikes MSP of milling copra by Rs 375 per quintal; ball copra up Rs 300/qtl
ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ

مسٹر جاوڈیکر نے بتایا کہ خشک ناریل کی قیمت میں 300 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کا ایم ایس پی 10600 روپے فی کوئنٹل قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے 12 ساحلی ریاستوں کے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر کاشتکاروں کی ناریل کی پیداوار نجی سطح پر خریدی جاتی ہے۔ اگر مارکیٹ میں خاطر خواہ قیمت نہیں ملتی ہے تو بھارتی قومی زرعی کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن اور انڈین نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن ناریل کی خریداری کرے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.