ETV Bharat / business

Free Foodgrains Scheme: مفت اناج اسکیم کی توسیع پر کابینہ کی مہر - تقریباً 80 کروڑافراد کو مفت راشن ملے گا

مرکزی کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کی توسیع کو مارچ 2022 تک کی منظوری دے دی ہے۔

مفت اناج اسکیم کی توسیع پر کابینہ کی مہر
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 10:10 PM IST

کرونا مدت کے دوران ملک کے تقریباً 80 کروڑ راشن کارڈ ہولڈرز کو مفت غذا فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی اسکیم، پردھان منتری غریب کلیان اناج اسکیم (پی ایم جی کے وائی) کو مارچ 2022 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے پی ایم جی کے وائی اس کو مارچ 2022 تک کی توسیع کے لیے منظوری دے دی ہے۔

ویڈیو

واضح رہے پی ایم جی کے وائی کے تحت ہر ماہ پانچ کلو گندم یا چاول کی مفت سکیم کی معیاد 30 نومبر کو پوری ہورہی تھی جسے مرکزی کابینہ نے توسیع کرکے مارچ 2022 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:

نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے مستفید افراد کو راشن بھی ملتا رہے گا جو سستی نرخوں پر پہلے سے ہی دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں کورونا کی وبا کے پیش نظر معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے اقدام کے طور پر، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے فلاحی پیکیج کے تحت پی ایم جی کے وائی کا اعلان کیا تھا۔

ابتدائی طور پر پی ایم جی کے وائی کے تحت ہر راشن کارڈ ہولڈر کو پانچ کلو اناج (گندم / چاول) اور ہر ماہ راشن کارڈ ہولڈر کو ایک کلو دال فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میں پانچ ماہ کا اضافہ کرکے 30 نومبر کردیا گیا تھا۔ تاہم مرکزی کابینہ نے اس میں مزید توسیع ک منظوری دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.