ETV Bharat / business

ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت - نفیکشن کو روکنے کے مقصد

کارپوریٹ امور کی وزارت نے قوانین میں نرمی دیتے ہوئے کمپنیوں کو 30 جون تک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کرنے کی اجازت دی ہے'۔

Govt Advises Companies To Implement 'Work From Home' Policy
گھر سے کام کرنے کی سہولت
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 8:10 PM IST

حکومت نے کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے مقصد سے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دیں۔

کارپوریٹ امور کی وزارت نے قوانین میں نرمی دیتے ہوئے کمپنیوں کو 30 جون تک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کرنے کی اجازت دی ہے'۔

کارپوریٹ امور کے سکریٹری انجیتی سرینواس نے جمعرات کو ایک مشاورتی اعلامیے میں کہا ہے کہ وزارت ان چھوٹوں کا اندازہ کر رہی ہے جو کمپنی قانون کے تحت دی جاسکتی ہیں، جو وبا کی صورت میں لاگو ہوسکتی ہیں۔ حکومت نے کمپنیوں اور ایل ایل پی کے لیے ایک ڈیجیٹل فارم بھی تیار کیا ہے، جس کے ذریعے کورونا وائرس کے بحران سے لڑنے کی تیاری کے بارے میں معلومات دی جاسکتی ہیں۔

Govt Advises Companies To Implement 'Work From Home' Policy
گھر سے کام کرنے کی سہولت

اس کا مقصد کمپنیوں اور ایل ایل پیز کی معلومات اکٹھا کرنا ہے، جس نے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ سرینواس نے مشاورت میں کہا کہ چونکہ کمپنیاں اور ایل ایل پی خاص طور پر شہری علاقوں میں مقیم ہیں، انفیکشن کو روکنے اور بیماری کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لیے معاشرتی ہم آہنگی کو کم کرنے کے لیے زیادہ تر اقدامات کرنے میں ان کی بھرپور شرکت اور تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ' ان کمپنیوں اور ایل ایل پی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو فوری اثر سے 31 مارچ تک گھر سے کام کرنے کی سہولت فراہم کریں۔

انہوں نے کہاکہ' تمام کمپنیوں اور ایل ایل پیز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 'گھر سے کام' کی پالیسی کو ہیڈ کوارٹر اور علاقائی دفاتر میں نافذ کریں، جس میں ویڈیو کانفرنس یا دیگر ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے میٹنگز بھی شامل ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کے لیے جن کے لیے دفتر آنا لازمی ہے، کام کا وقت بھی اس طرح رکھنا چاہیے کہ ملازمین دوسرے ملازمین سے کم از کم ملنا ممکن ہو۔

مشاورت کے مطابق سی اے آر ( کووڈ 19 کو لے کر تیاری کے حوالے کمپنیوں کا اعتراف) نام سے فارم مجاز کمپنیوں اور ایل ایل پی کے مجاز شخص کو پر کرنا چاہیے'۔

مشاورت میں کہا گیا ہے کہ ایس اے آر 2020،23 مارچ کو دستیاب ہوگی اور تمام کمپنیوں سے درخواست ہے کہ وہ اسی دن اس فارم کو پُر کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.