ETV Bharat / business

مہاجر مزدوروں کے لیے 50 ہزار کروڑ کا 'غریب کلیان روزگار ابھیان' - garib kalyan rojgar abhiyaan

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے مہاجر مزدوروں کو اپنے ہی گاؤں- دیہات میں روزگار فراہم کرنے کے لیے اگلے 125 دنوں میں 50 ہزار کروڑ روپے کے عوامی کام انجام دینے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں چھ ریاستوں کے 116 اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔

Government of India has decided to launch a massive rural public works scheme

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:27 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور محنت و روزگار کے وزیر سنتوش کمار گنگوار نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی حکومت 'غریب کلیان روزگار ابھیان' کا آغاز کرے گی، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی 20 جون کو بہار کے ضلع کھگڑیا کے ایک گاؤں سے کریں گے۔ اس مہم میں چھ ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، اترپردیش، بہار اور اڈیشہ کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں ہر ضلع سے کم از کم 25000 مزدور حصہ لیں گے۔ اس طرح سے ایک تہائی مہاجر مزدوروں کو اس مہم کا فائدہ ملے گا۔ اس موقع پر وزارت دیہی ترقیات کے سکریٹری بھی موجود تھے۔

سیتارمن نے کہا کہ' اس مہم کے تحت روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے کے ساتھ مستقل بنیادی ڈھانچہ بھی تیار کیا جائے گا۔ حکومت نے ایک جامع دیہی عوامی کاموں کی اسکیم 'غریب کلیان روزگار ابھیان' شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت دیہی علاقوں میں 25 طرح کے کاموں کو تیز رفتار سے انجام دیا جائے گا۔ اس مہم میں 27 امکانیاتی اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت کام انجام دیے جانے والے کاموں میں تالابوں کی تعمیر، مویشی پروری کے لیے ٹھکانے بنانا، مقامی سڑکیں اور پلوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر محنت و روزگار مسٹر گنگوار نے کہا کہ' آنے والے دنوں میں لیبر مارکیٹ کی حالت بہتر ہوگی۔ حالیہ دنوں میں پنجاب اور دیگر ریاستوں میں مہاجر مزدوروں کو بلایا جارہا ہے۔ مزدوروں کو سفر کے لیے ٹرین کا ٹکٹ مہیا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اندازہ تھا کہ جیسے ہی صورتحال معمول پر لوٹے گی، مہاجر مزدور اپنے کام کی جگہوں پر واپس آجائیں گے اور یہ بات درست ثابت ہونے لگی ہے۔

وزیر خزانہ سیتارمن نے کہا کہ حکومت کا مقصد نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو فوری امداد فراہم کرنا ہے۔ اس مہم کے لیے مختص 50 ہزار کروڑ روپے کی دستیابی میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ حکومت نے یہ رقم پہلے ہی جاری کردی ہے۔

اس مہم میں 12 مختلف وزارتیں اور محکمے شامل ہوں گے۔ دیہی ترقیات، پنچایت راج، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز، کانکنی، پینے کا پانی،حفظان صحت، ماحولیات و جنگلات، ریلوے، پٹرولیم اور قدرتی گیس، نئی اور قابل تجدید توانائی، بارڈر سڑکیں، ٹیلی مواصلات اور زراعت کے محکمے اس میں حصہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.