ETV Bharat / business

گوگل بھارت میں 75 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا - google digitisation in india

سندر پچائی کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں وزیر اعظم نے کووڈ۔ 19 کے بحران کے سبب پیدا ہونے والے نئے ورک کلچر پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Google to invest Rs 75,000 crore to boost digitisation in India

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 4:54 PM IST

Updated : Jul 13, 2020, 5:21 PM IST

نئی دہلی: گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے پیر کے روز ایک ٹویٹ کرکے بتایا کہ کمپنی گوگل فار انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے توسط سے بھارت میں اگلے 5 سے 7 برسوں میں 75 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی سے مختلف موضوعات پر بات کی۔ ان موضوعات میں بھارت کے کسانوں، نوجوانوں اور کاروباری افراد کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لیے ٹکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Google to invest Rs 75,000 crore to boost digitisation in India
گوگل بھارت میں 75 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی

پچائی کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں وزیر اعظم نے کووڈ۔ 19 کے بحران کے سبب پیدا ہونے والے نئے ورک کلچر پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تسلسل کے ساتھ ٹویٹ کیا 'آج صبح میں نے سندر پچائی کے ساتھ بہت نتیجہ خیز گفتگو کی۔ ہم نے متعدد موضوعات پر بات کی خاص طور پر بھارتی کسانوں، نوجوانوں اور کاروباری افراد کی زندگی کو ٹکنالوجی کی طاقت سے تبدیل کرنے کے بارے میں۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں گوگل کی کوششوں کو جان کر خوش ہیں۔ چاہے وہ تعلیم سیکھنے ہو یا پھر ڈیجیٹل انڈیا وغیرہ ہو۔

گفتگو کے دوران مودی نے کہا کہ سندر پچائی اور انہوں نے نئی ورک کلچر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جو کوڈ۔19 کے باعث پیدا ہوا ہے۔ نیز دونوں نے کھیلوں اور دیگر شعبوں میں درپیش مشکلات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ' ہم نے ڈیٹا سیکیورٹی اور سائبر سیکیورٹی کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔'

Last Updated : Jul 13, 2020, 5:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.