ETV Bharat / business

گوگل صارفین کو ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول فراہم کرے گا

گوگل پے نے کہا کہ ایپ تجدید کاری جاری ہے۔ صارف اب یہ طے کر سکیں گے کہ ان کو اپنی لین دین کی سرگرمیوں پر کتنا کنٹرول رکھنا ہے۔

Google Pay users now can delete transaction history

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 8:29 PM IST

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جمعرات کو کہا کہ وہ گوگل پے صارفین کو ان کے ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول فراہم کرے گا۔ کمپنی نے کہا کہ اس کے لیے وہ رازداری کی تفصیلی فیچر دینے جارہی ہے، جس سے لین دین کے دیٹا پر صارفین کو زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔

کمپنی نے کہا کہ اس کے تحت، گوگل پے ایپ کی تجدید کاری اگلے ہفتے سے جاری کیا جارہا ہے۔ صارفین اب یہ طے کر سکیں گے کہ ان کو اپنی لین دین کی سرگرمیوں پر کتنا کنٹرول رکھنا ہے۔ جیسے ہی گوگل پے ایپ کی تجدید کاری ہوگی، تمام صارفین سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ کنٹرول کو آن یا آف کرنا چاہتے ہیں۔

گوگل پے کے نائب صدر (پروڈکٹ) امبیریش کانگھے نے ایک نیوز ایجنسی سے کہا کہ"پرائیویسی ہمارے لیے پہلے سے ہی اولین ترجیح رہی ہے۔ اگر آپ گوگل پے پر کچھ بھی کرتے ہیں تو وہ گوگل پے پر ہی رہتا ہے۔۔۔ آج کی یہی صورتحال ہے۔ اب ہم جو کچھ کرنے جا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم آپ کو گوگل پے پر بھی اپنی سرگرمیاں سنبھالنے کے لیے کنٹرول فراہم کرنے جارہے ہیں۔ لہذا اگر آپ گوگل پے پر کچھ کر رہے ہیں، تو آپ سے پوچھا جائے گا کہ آیا آپ کے مطابق ایپ کی خدمات کو ذاتی نوعیت کے لیے ان کو ریکارڈ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے گوگل پے پر موبائل ریچارج کی مثال دی۔ انہوں نے بتایا اب صارف فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آیا یہ ڈیٹا انہیں پیش کش اور انعام دینے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں'۔

انہوں نے کہا کہ اب صارفین لین دین اور سرگرمیوں کو دیکھ کر انہیں ہٹا سکتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.