در اصل گڈ ون جیولرز کے آؤٹ لیٹس اچانک بند ہونے کی خبروں نے لوگوں کے ہوش اڑادیے ، جس کے بعد سرمایہ کاروں نے کمپنی کے مالکان کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات درج کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کمپنی کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات اور کارروائی کی خبروں کے بعد کمپنی کے مالک سدھیر نائر اور سنیل نائر نے ویڈیو جاری کرکے سرمایہ کاروں کو تسلی دینے کی کوشش کی، اور مقدمات واپس لینے کی اپیل کی۔'
مزید پڑھیں: گُڈ ون جیولرز کمپنی میں بدعنوانی، مالکان کے خلاف مقدمہ درج
انہوں نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ' کچھ لوگ انہیں اور ان کے کارروبار کو ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں، جن کے خلاف انہوں نے پولیس میں شکایت بھی کی ہے، فی الحال وہ لوگ ایک محفوظ مقام میں ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ان کے پاس بہت پراپرٹی اور متعدد پروجیکٹ ہیں ایسے میں سرمایہ کاروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، وہ لوگ ان کے رقومات واپس لوٹا دیں گے، مگر وہ یہ کام کب اور کیسے کریں گے اس کی وضاحت انہوں نے نہیں کی۔'
واضح رہے کہ مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں کمپنی کی کل 12 پرانچز عین دیوالی سے قبل اچانک بند ہوگئی، جس کے بعد آفرا تفری کے درمیان تھانے اور ڈومبیولی میں دونوں مالکان کے خلاف بدعنوانی کے متعدد مقدمات درج ہوئے۔