ETV Bharat / business

الوداع 2019: معیشت کی 10 بڑی خبریں - بینکوں کا انضمام

حیدرآباد: سنہ 2019 ختم ہونے کو ہے یہ برس سیاست سے لے کر دیگر شعبہ کے لیے تاریخی رہا، لیکن معیشت کے لحاظ سے برا ثابت ہوا۔

Good Bye 2019: Know 10 Major Developments in Economy
الوداع 2019: معیشت کی 10 بڑی خبریں
author img

By

Published : Dec 30, 2019, 11:38 PM IST

ای ٹی وی بھارت آپ کو سنہ 2019 کے دس اہم خبروں سے روبرو کرانے جارہا ہے جو معاشی نقطہ نظر سے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

معاشی مندی
معاشی مندی

نمبر (1) معاشی مندی۔
مجموعی گھریلو پیداوار ( جی ڈی پی) کی شرح ترقی توقع سے کہیں زیادہ کم رہی، مارچ 2018 میں جی ڈی پی 8.1 فیصد کے ساتھ ترقی کررہی تھی وہین جولائی سے ستمبر 2019 میں اوسطاً 4.5 فیصد پر آگئی، یہ گراوٹ نہ صرف پالیسی سازوں اور کاروباری اداروں کے لیے چونکانے والی تھی بلکہ عام آدمی کے لیے بھی بری خبر ہے۔

پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

نمبر (2) پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ۔
ملک کے کئی حصوں میں پیاز کی قیمتیں 200 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی، اس کی بڑی وجہ بے موسم بارش اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر ذخیرہ اندوزی شامل ہے۔

کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوٹی
کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوٹی

نمبر (3) کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوٹی۔
ستمبر میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سبھی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کرتے ہوئے 25.17 فیصد کردیا، جبکہ نئی گھریلو کمپنیوں کو جو کہ یکم اکتوبر 2019 کی تاریخ سے یا اس تاریخ کے بعد قائم کی گئی ہے اور مینو فیکچرنگ میں نئی سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے، اسے 15 فیصد ٹکیس کردیا، سرکار کو امید ہے کہ اس سے معاشی ترقی کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری اور میک ان انڈیا کو فروغ ملے گا۔

پی ایم سی بینک میں بدعنوانی
پی ایم سی بینک میں بدعنوانی

نمبر(4) پی ایم سی بینک میں بدعنوانی۔
پنجاب اور مہاراشٹر کو آپریٹو( پی ایم سی) بینک میں بدعنوانی اس وقت سامنے آئی جب آر بی آئی نے نوٹس جاری کرکے بینک پر چھ ماہ کے لیے لین دین سمیت کئی طرح کی پابندیاں لگادی تھی، جس کے مطابق بینک کوئی نیا لون جاری نہ کرسکتا تھا اور نہ ہی اس کا کوئی اکاؤنٹ ہولڈر صارف 1000 روپے سے زیادہ نکال سکتا تھا جو بعد میں بڑھا کر 50000 روپے کردیا گیا، فی الحال اس معاملے میں ممبئی پولیس جانچ کررہی ہے، اس بدعنوانی کے سامنے آنے کے بعد سے اب تک تقریباً 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔

بند ہوا جیٹ ایئر وے
بند ہوا جیٹ ایئر وے

نمبر (5) بند ہوا جیٹ ایئر وے۔
جیٹ ایئر ویز جو کبھی بھارت کی سب سے بڑی ہوائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی تھی، اپریل سنہ 2019 میں اپنے خدمات کو بند کرنا پڑا، ائیر لائنس پر تقریباً 8500 کروڑ روپے کا قرض تھا۔

فروری کے بعد سے اب تک بھارتی ریزرو بینک نے ریپو ریٹ کے 135 بیسس گھٹاکر 5.15 فیصد کردیا ہے۔

نمبر(6) مالیاتی پالیسی۔

نرملا سیتا رمن مرکزی وزیر خزانہ بنی
نرملا سیتا رمن مرکزی وزیر خزانہ بنی

نمبر (7) نرملا سیتا رمن مرکزی وزیر خزانہ بنی۔
نرملا سیتارمن کو 31 مئی سنہ 2019 کو خزانہ اور کارپوریٹ امور کا وزیر منتخب کیا گیا، وہ بھارتی کی پہلی کل وقتی وزیر خزانہ ہیں، انہوں نے 5 جولائی سنہ 2019 کو پارلیمنٹ میں پہلا اپنا بجٹ پیش کیا۔

اے جی آر
اے جی آر
نمبر (8) اے جی آر۔عدالت عظمی کے ایک فیصلے کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنیوں کو لائسنس فیس اور اسپیکٹرم کے استعمال کے چارج سود اور اس پر جرمانے کے لیے تقریباً 1.47 لاکھ کروڑ روپے جمع کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد ملک کے اہم ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل ٹریف میں اضافہ کردیا۔
آر سی ای پی میں بھارت کا شامل نہ ہونا
آر سی ای پی میں بھارت کا شامل نہ ہونا

نمبر (9) آر سی ای پی میں بھارت کا شامل نہ ہونا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ' نہ تو گاندھی جی کی تجویز اور نہ ہی میری سمجھ مجھے آر سی ای پی میں شامل ہونے کی اجازت دیتا ہے، نومبر 2019 میں بھارت آر سی ای پی میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ کیا۔

بینکوں کا انضمام
بینکوں کا انضمام

نمبر (10) بینکوں کا انضمام۔
سرکاری بینکوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے دس بینکوں کا انضمام کرکے چار بڑے بینک بنانے کا اعلان کیا جس کے بعد ملک میں سرکاری بینکوں کی تعداد گھٹ کر بارہ رہ جائے گی۔ اورینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹیڈ بینک کا پنجاب نیشنل بینک میں انضمام کیا جائے گا۔ اسی طرح کینرا بینک میں سینڈیکیٹ بینک کا انضمام اور الہ آباد بینک کا انڈین بینک میں انضمام کیا جائے گا۔ یونین بینک کے ساتھ آندھرا بینک اور کارپوریشن بینک کا انضمام ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.