ETV Bharat / business

سونے میں 357 روپے اور چاندی میں 532 روپے کی کمی - مرکزی بینک کی مداخلت سے روپے کی قدر میں زبردست بہتری

اس سے قبل کاروباری سیشن 10 گرام سونے کی قیمت 50،610 روپے تھا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 532 روپے کمی کے ساتھ 62،693 روپے فی کلو گرام رہی۔

Gold falls Rs 357, silver declines Rs 532

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 10:39 PM IST

نئی دہلی: روپے کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی کمزور مانگ کی بدولت بدھ کے روز دہلی صرافہ بازار میں سونے 357 روپے کی کمی کے ساتھ 50،253 روپے فی 10 گرام پر بند ہوئی۔ ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز نے یہ معلومات دی۔

اس سے پہلے کے کاروبار میں سونا فی 10 گرام 50،610 روپے پر بند ہوا تھا۔

اسی طرح چاندی کی قیمت بھی 532 روپے کمی کے ساتھ 62،693 روپے فی کلو گرام پر بند ہوئی۔ منگل کے روز کاروبار کے دوران یہ 63،171 روپے پر بند ہوئی تھی۔

ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے سینئر تجزیہ کار تپن پٹیل نے کہاکہ' "مضبوط عالمی قیمتوں کے باوجود مرکزی بینک کی مداخلت سے روپے کی قدر میں زبردست بہتری آنے سے دہلی میں 24 قیراط سونے کی قیمتوں میں 357 روپے کی کمی واقع ہوئی۔" ڈالر کے مقابلے روپے میں تقریباً 32 پیسے کا اضافہ ہوا۔ "

پٹیل نے کہا کہ ایک مہینے میں کووڈ 19 ویکسین میں مثبت اعلانات کی وجہ سے، سرمایہ کاروں نے ایک محفوظ سرمایہ کاری کے اختیارات کے طور پر صرافہ میں خریداری پر محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں، جس سے سونے کی قیمتوں میں نرمی دیکھی جارہی ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں سونا تیزی کے ساتھ $ 1،882 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت بھی ایک اونس 24.57 ڈالر ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.