ETV Bharat / business

عالمی وجوہات کی بنا پر معیشت میں سستی: جاوڈیکر

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ حکومت نے معیشت میں بہتری کے لیے جو قدم اٹھائے ہیں ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کے اعدادو شمار میں نظر آنے والی گراوٹ عالمی وجوہات کے سبب ہے۔

author img

By

Published : Nov 30, 2019, 6:25 PM IST

مودی حکومت کے دوسرے دور کے چھ ماہ مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر جاوڈیکر نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان چھ مہینوں میں ملک ترقی کی جانب تیزی سے بڑھا ہے۔ بنیادی ڈھانچوں کی ترقی کا کام تیزی سے ہوا ہے اور حکومتی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اقتصادی سستی جو دنیا بھر میں ہے اسی کا تھوڑا اثر ملک میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ لوگوں کے ہاتھوں میں پیسے کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں۔ بینکوں کا انضمام ہو یا بینکوں کو ستر ہزار کروڑ روپے دینے کی بات ہو۔ ڈھائی لاکھ کروڑ روپے کا قرض صنعتوں کو دینے کا خصوصی پروگرام ہو یا این سی ایل ٹی میں زیر التوا بہت سارے معاملات سلجھانے کی بات ہو یا پھر سرکاری کمپنیوں کے سرمایہ کشی کی بات ہو۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت سب سے کم کارپوریٹ ٹیکس والا ملک بن گیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ ملک ترقی کے راستے پر بڑھ رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے کام کا نتیجہ زمین پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔ تیزی سے بنیادی ڈھانچوں کی ترقی ہورہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.