ETV Bharat / business

'بھارتی معیشت میں آئندہ مہینوں میں بھی بحالی کی رفتار برقرار رہے گی' - etv bharat urdu news

معاشی صورتحال پر بجاج نے کہا کہ مرکزی بینک نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ رواں مالی برس کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو کچھ حد تک مثبت رہے گی۔

GDP growth to be positive in next quarter: DEA Secy

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 5:25 PM IST

نئی دہلی: اقتصادی امور کے سکریٹری ترون بجاج نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ آنے والے مہینوں میں بھارتی معیشت میں بحالی کی رفتار جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام بجٹ میں بھی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔'

معاشی صورتحال پر بجاج نے کہا کہ مرکزی بینک نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ رواں مالی برس کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو کچھ حد تک مثبت رہے گی۔

عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈا کی وجہ سے رواں مالی برس کی پہلی اپریل سے جون کی سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو میں منفی 23.9 فیصد درج کی گئی تھی۔ تاہم دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں معیشت میں کمی کی شرح 7.5 فیصد رہ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: 'اگلے بجٹ میں صحت اور سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی'

ٹیکس کی وصولی پر بجاج نے کہا کہ اعدادوشمار ہمارے اندازے سے بہتر ہے۔ آمدنی میں کمی دوسری سہ ماہی کے یا 15 ستمبر کے مقابلے میں کم ہوئی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی کارکردگی توقع سے کہیں بہتر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وبائی امراض کے دوران زرعی شعبہ نے اچھا کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' مجموعی طور پر ہم توقع کر رہے ہیں کہ معیشت دوبارہ پٹڑی پر آجائے گی'۔

بجاج نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں معیشت میں بحالی کی رفتار جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ' میں صرف اتنا کہوں گا کہ ہم نے جو اصلاحات متعارف کروائیں ہیں، وبا کے دوران بحالی کی جو رفتار رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ آنے والے مہینوں میں، آئندہ بجٹ میں یہ رفتار برقرار رہے گی۔"

یہ ایک اہم پہلو ہے۔ حکومت اس کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت مالی برس 2021-22 کے لیے عام بجٹ یکم فروری کو پیش کرے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.