اس ہفتے اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کا سامنا کررہے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی ایشیاء کے دوسرے سب سے امیر ترین ارب پتی کے اعزاز سے محروم ہو چکے ہیں۔
اڈانی کو صرف چار دنوں میں 12 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
- مزید پڑھیں: اڈانی گروپ کے شیئر میں گراوٹ
- 'دوسری لہر کی وجہ سے پیداوار میں دو لاکھ کروڑ روپے کا نقصان'
فوربس ریئل ٹائم ارب پتی انڈیکس کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں اڈانی کی مجموعی مالیت 74.9 ارب ڈالر سے کم ہوکر 62.7 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بعد چینی فارماسیوٹیکل میگنیٹ ژونگ شانشن ایک پھر ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
امیروں کی فہرست میں، ژونگ شانشن کی مالیت 68.9 ارب ڈالر ہے، جبکہ امبانی کی 85.6 ڈالر ہے۔
اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی پاور، اڈانی ٹوٹل گیس، اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی پورٹس اور اڈانی گرین انرجی کے شیئر ایف پی آئی کی ملکیت کی رپورٹ کے بعد گرنے لگے ہیں۔
فوربس ریئل ٹائم ارب پتی فہرست کے مطابق، چار دن میں اڈانی کو تقریباً 12 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جو دنیا کے سب سے امیر لوگوں کی دولت کا پتہ لگاتا ہے۔ ہفتے کے آغاز میں اڈانی کی مجموعی مالیت صرف 77 بلین سے زیادہ تھی۔