ETV Bharat / business

اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کے اشارے: وزارت خزانہ - جلی کی پیداوار میں سامنے آئی رکاوٹوں

معاشی اعدادوشمار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روز دعوی کیا کہ ملک میں اقتصادی حالت بہتر ہورہی ہے، اقتصادی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں اور آئندہ کے امکانات بھی اچھے ہیں۔

India sees sustained increase in industrial production in FY 2021-22

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 10:50 PM IST

وزارت خزانہ نے آج ایک بیان میں کہاکہ ستمبر 2021 کے انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کا فوری تخمینہ صنعتی پیداوار میں مسلسل اضافہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں بحال ہورہی ہے۔ بیان میں ذکر کیا ہے کہ مالی برس 2021-22 میں آئی آئی پی، پہلی سہ ماہی میں 121.3کی اوسط سے بڑھ کر دوسری سہ ماہی میں 130.2 ہوگیا ہے۔'

وزارت خزانہ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں بھی آئی آئی پی میں اضافہ ہوتا، لیکن کانکنی سرگرمیوں خاص طورپر کوئلے کی کانکنی میں کمی کے نتیجہ میں بجلی کی پیداوار میں سامنے آئی رکاوٹوں کی وجہ سے مجموعی پیداوار انڈیکس میں اضافہ متاثر رہا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021میں مینوفیکچرنگ کے لیے پرچیس منیجنگ انڈیکس (پی ایم آئی) کے آٹھ مہینہ کی اعلی سطح 55.9تک پہنچنے کے بعد آئندہ مہینوں میں اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

اسی طرح اس کا کہنا ہے کہ برس 2021-22کی پہلی سہ ماہی کے 74.0کے اوسط سے دوسری سہ ماہی میں 91.7 تک کیپٹیل گڈس انڈیکس میں اضافہ سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.