ETV Bharat / business

ممبئی میں پیٹرول 100 روپے سے تجاوز - دہلی میں پیٹرول 3.54 روپے اور ڈیزل 4.15 روپے

قومی دارالحکومت میں پیٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے petrol diesel price مہنگا ہوگیا۔ آج ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 93.94 روپے اور ڈیزل کی قیمت 84.89 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

Fuel prices touch new highs; petrol crosses Rs 100 a litre in Mumbai

author img

By

Published : May 29, 2021, 3:33 PM IST

Updated : May 29, 2021, 3:40 PM IST

نئی دہلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں petrol diesel price میں ہفتہ کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد صنعتی شہر ممبئی میں petrol crosses Rs100 in Mumbai پہلی بار پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئی۔

دہلی اور کولکاتا میں بھی پیٹرول 94 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ ممبئی میں ڈیزل 92 روپے فی لیٹر سے زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پیٹرول کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 100.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بڑے شہر میں یہ 100 روپے سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 30 پیسے اضافے کے بعد 92.17 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

قومی دارالحکومت میں پیٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوگیا۔ آج ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 93.94 روپے اور ڈیزل کی قیمت 84.89 روپے فی لیٹر تھی۔

گزشتہ 04 مئی سے اب تک ان کی قیمتوں میں 15 دن اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ان کی قیمتوں میں 11 دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پیٹرول 3.54 روپے اور ڈیزل 4.15 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

چنئی اور کولکاتا میں پیٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 23 پیسے اور 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ چینئی میں ایک لیٹر پیٹرول 95.51 روپے اور کولکاتا میں 93.97 روپے میں فروخت ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت چنئی میں 26 پیسے بڑھ کر 89.65 روپے اور کولکتہ میں 28 پیسے اضافے کے بعد 87.74 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل رہیں۔

شہر کا نام۔۔۔پیٹرول۔۔۔ ڈیزل

دہلی ۔۔۔93.94 ۔۔۔ 84.89

ممبئی ۔۔۔100.19 ۔۔۔ 92.17

چنئی ۔۔۔95.51 ۔۔۔89.65

کولکاتا ۔۔۔ 93.97 ۔۔۔87.74।

یواین آئی

Last Updated : May 29, 2021, 3:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.