ETV Bharat / business

پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ - اردو خبر

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو پٹرول 28 پیسے اضافے کے ساتھ 91.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 31 پیسے بڑھ کر 81.73 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
author img

By

Published : May 7, 2021, 12:13 PM IST

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں 28 پیسے اور ڈیزل 33 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد ان کی قیمت اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چار دنوں کے دوران پٹرول 87 پیسے اور ڈیزل ایک روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو پٹرول 28 پیسے اضافے کے ساتھ 91.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 31 پیسے بڑھ کر 81.73 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

گذشتہ سطح ریکارڈ 27 فروری سے 23 مارچ 2021 تک رہا تھا۔ اس کے بعد چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران چار دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی کی گئی تھی جبکہ بقیہ دن قیمتیں مستحکم رکھی گئی تھیں۔ انتخابی نتائج کے بعد چار مئی سے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ممبئی اور کولکاتہ میں آج پٹرول 27-27 پیسے اور چنئی میں 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.61 روپے، چنئی میں 93.15 روپے اور کولکاتہ میں 91.41 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت میں 33 پیسے، چنئی میں 30 پیسے اور کولکاتہ میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 88.82 روپے، چنئی میں 86.65 روپے اور کولکتہ میں 84.57 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔

ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔۔۔۔

شہر کا نام ۔۔۔۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔۔۔۔ ڈیزل
دہلی ——— 91.27 —— 81.73
ممبئی ——— 97.61 —— 88.82
چنئی ——— 93.15 —— 86.65
کولکتہ ———91.41 ——84.57

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.