وارانسی خطے میں پھلوں اور سبزیوں کی پیداواری صلاحیت کو زیر غور رکھتے ہوئے وارانسی خطے کے 5 اضلاع جن کے نام ہیں غازی پور، جونپور، چندولی، مرزا پور اور سنت روی داس نگر میں اپیڈا (اے پی ای ڈی اے ) ، وارانسی خطے کے ان پانچ اضلاع میں زرعی برآمداتی ہب مرکز قائم کرنے کے عمل میں ہے۔
اس سلسلے میں ایک تازہ سبزیوں کے ایک کنٹینر پر مشتمل پہلی تجرباتی کھیپ کو اپیڈا کے چیئرمین پبن کمار بورتھا کو اور کمشنر دیپک اگروال نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر آج یہاں ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما بھی موجود تھے۔
زرعی برآمدات کے مرکز کے قیام کے لیے اپنی جدو جہد اور کوششوں میں، اپیڈا نے وارانسی میں تازہ سبزیوں کے لیے رواں برس ایک ایکسپورٹ پروموشن پروگرام اور بایر سیلر میٹ (بی ایس ایم ) کا انعقاد کیا، جس میں ممبئی، کولکاتہ، حیدرآباد اور اترپردیش برآمد کاروں اور مذکورہ خطے کے تقریباً 100 کسانوں نے شرکت کی۔ بی ایس ایم نے ایف پی او کے ساتھ رابطہ اور معروف برآمد کاروں کے ساتھ اچھے رابطے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ خطے کی صلاحیت کو سمجھنے کے لیے برآمد کاروں اور کسانوں کے درمیان باہمی بات چیت بہت مدد گار ثابت ہوگی۔
اس کے تحت کسانوں اور برآمدکاروں کے درمیان پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کی معیار، ضروری بنیادی ڈھانچے اور فصلوں کی معیار کی اقسام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برآمد کاروں نے خطے کے سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ فصلوں اور پیداوار کی کوالٹی بہترین بنائی جائے۔ اس کے بعد بی ایس ایم نے پیداواری مقامات اور کھیتوں کا دورہ کیا۔
ممبئی کے فریش ویجیٹیبل اینڈ فروٹ ایکسپورٹرس ایسوسی ایشن ( وی اے ایف اے ) نے بین الاقوامی بازاروں میں تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کی سورسنگ کے لیے چار ایف پی او کے ساتھایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ یہ ایف پی او بھی خطے سے معیاری پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے مصروف ہو گئی ہیں۔ وارانسی میں ایگری ایکسپورٹ ہب کے قیام کی اس پہل کے نتائج اب آنا شروع ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں آج سمندری راستے سے وارانسی سے دوبئی کو ایف پی او سورس سے تازہ سبزیوں کی پہلی کھیپ روانہ کی گئی ہے۔
اپیڈا(اے پی ای ڈی اے) نے اترپردیش کی ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر دوبئی کو سمندری راستے کے ذریعہ تازہ سبزیوں کے ایک کنٹینر کو تجرباتی کھیپ کے طور پر بھیجنے کا انتظام کی اہے۔ اس کنٹینر میں 14 ایم ٹی ایس تازہ سبزیاں، وارانسی اور غازی آباد کی تین ایف پی اوز کے ذریعہ سورس کی گئیں اور وی اے ایف اے کے ذریعہ تعاون کے ساتھ ممبئی سے دوبئی کو ایکسپورٹ کی گئی ہیں۔
ایف پی او سے اس کھیپ کو کنسولیڈیٹ کیا گیا اور پروسیس اور پیک کرنے کے لئے کونکر کارگوفیسلٹی ، رجاتلب ، وارانسی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس فیسلٹی کا افتتاح وزیراعظم ہند جناب نریندر مودی نے جولائی 2018 میں کیا تھا۔
تمام سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے اور کوآرڈینیشن کے لئے وارانسی میں اپیڈا کا ایک پروجیکٹ آفس قائم کیا جائے گا تاکہ وارانسی میں ایکسپورٹ ہب کے لئے اٹھائے گئے اقدام سے متعلق سرگرمیوں کو تیز رفتار کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ تمام شراکت داروں کے ساتھ ،کمشنروارانسی ڈیوژن کی چیئرمین شپ کے تحت ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ اس کمیٹی کا کام ، انفرااسٹریکچر کی تیز رفتار کی ترقی کو یقینی بنانا اور سپر وائزر کرنا اور بین الاقوامی بازار میں زرعی مصنوعات کی برآمد کے لئے بیک ورڈ رابطوں اور سپلائی چین کو مستحکم کرنا ہے۔
اپیڈا، حکومت ہند کی وزارت تجارت اور صنعت کے تحت ایک تنظیم ہے اور بھارت سے زرعی پیداوار اور ڈبہ بند کھانوں کی برآمد کے فروغ کے لیے ذمہ دار ہے۔