ممبئی: غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں بڑے اضافے کی وجہ سے بیرونی زرمبادلہ کا ذخیرہ میں 2 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.62 ارب ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 545.64 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل 25 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں یہ تین ارب ڈالر کی کمی سے 542.02 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔
ریزرو بینک کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں بیرونی زرمبادلہ کے ذخیرے کا سب سے بڑا حصہ غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 3.10 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 503.05 ڈالر تک پہنچ گیا۔ سونے کے ذخائر بھی 486 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 36.49 ارب ڈالر ہوگئے۔