غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں مسلسل دوسرے ہفتے گرتے ہوئے 4.53 ارب ڈالر کم ہوکر629.75 ارب ڈالرپر آگئے، جبکہ اس سے پچھلے ہفتے یہ 67.8 کروڑ ڈالر کم ہوکر 634.28 ارب ڈالر آگیا تھا۔ India's forex reserves down
جمعہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 3.5 ارب ڈالر کم ہو کر 566.07 ارب ڈالرپر آگئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 84.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 39.49 ارب ڈالر رہ گئے۔
زیر نظر ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 14.1 کروڑ ڈالر گرکر19.01 ارب ڈالر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ 4.2 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.17 ارب ڈالر رہ گئے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی