اگر آپ مالی سال کے آغاز سے قبل مالی منصوبوں کا جائزہ نہیں لیے ہیں تو نیند سے بیدار ہوجائیں کیونکہ آخری لمحات تک انتظار کرنا بعض اوقات مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے قبل از وقت ہی اپنے مالی اپنے منصوبوں کا جائزہ لیں، خصوصاً ٹیکس بچت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لیں۔ آئیے چند ایسے کاموں کا جائزہ لیتے ہیں جو مالی برس کے اختتام تک ضروری ہے۔ Filing IT returns to Aadhaar PAN linkage, things you should do before March 31
ٹیکس بچت: ٹیکس بچت کے لیے، موجودہ مالی برس کی کل آمدنی کتنی ہے؟ حساب لگائیں کہ آپ کو کتنا ٹیکس ادا کرنا ہے۔ چیک کریں کہ آیا آپ نے سیکشن 80سی کے تحت فراہم کردہ تمام مراعات سے فائدہ اٹھایا ہے اگر نہیں تو اسے یقینی بنائیں۔ مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کا موقع نہ گوائیں اور پبلک پراویڈنٹ فنڈ (PPF)، نیشنل پنشن اسکیم (NPS)، سوکنیا سمردھی یوجنا (SSY) اور Equity Linked Savings Scheme (ELSS) جیسی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز نہ کریں۔ اگر سیکشن-80C کی حد 1,50,000 روپے ابھی تک پوری نہیں ہوئے ہیں تو ایک مناسب سرمایہ کاری اسکیم منتخب کریں۔ اگر آپ نے پہلے سے کہیں سرمایہ کاری نہیں کی ہے تو PPF، NPS اور SSY ان میں سے کسی اسکیم کا انتخاب کریں۔
گزشتہ مالی برس 2020-21 کے لیے فیس کے ساتھ ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔ اس کے بعد ریٹرن جمع نہیں کیے جا سکتے۔
اگر آپ نے آدھار PAN کو لنک نہیں کیا ہے تو فوری طور پر اس عمل کو مکمل کریں۔ کیوں کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ PAN کی میعاد ختم ہونے پر پین کارڈ ان ویلڈ ہو سکتا ہے اور اس کے بعد مالی لین دین کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
بینک کے مطلوبہ ضروری دستاویز جیسے پین کارڈ، آدھار، پتہ کی تصدیق سے متعلق دستاویز 31 مارچ تک ضرور جمع کردیں۔ KYC کے سلسلے میں کسی دیگر بینکوں کے کال پر بھروسہ نہ کریں، بلکہ اپنے بینک برانچ میں جائیں اور تفصیلات جمع کروائیں۔'
اگر آپ کا ٹیکس بقایا جات کے سلسلے میں تنازعات ہے تو اسے 'ویواد سے وشواس اسکیم' اسکیم کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اسے ادا کرنے کے لیے 31 مارچ تک کی آخری تاریخ ہے۔ ادائیگی پر سود کے علاوہ، جرمانہ فیس منسوخ کر دی جائے گی۔ آپ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔'
مزید پڑھیں:
- Are you planning to avail gold loans: گولڈ لون لیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'