مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے 30 ستمبر کو ختم سہ ماہی میں اپنی حصہ داری 25.2 فیصد تک بڑھا دی ہے۔ کمپنی کی ریگولیٹری باڈی کو دی گئی معلومات میں یہ انکشاف ہوا ہے۔
جولائی سے ستمبر سہ ماہی میں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے ریلائنس انڈسٹریز میں تقریباً 2.73 کروڑ شیئر کی خریداری کی۔ شیئر بازار میں جمعرات کو ریلائنس انڈسٹریز کا شیئر2107 روپیے پر بند ہوا ہے۔ مارکیٹ کی قیمت کے حساب سے یہ خریداری تقریباً 5750 کروڑ روپے کی ہے۔
ریلائنس کی ریگولیٹری فائلنگ کے مطابق ستمبر سہ ماہی کے آخر تک غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) کے پاس 165.8 کروڑ شیئر تھے جو کل شیئر ہولڈنگ کا 25.2 فیصد ہے۔ اپریل تا جون سہ ماہی میں 30 غیرملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے پاس کل 163.07 کرور شیئرہی تھے۔
بروکریز ہاؤس جے پی مارگن نے ریلائنس میں ایف آئی آئی کی سرمایہ کاری پر ایک نوٹ جاری کر کے کہا ہے کہ ریلائنس میں ایف آئی آئی کی سرمایہ کاری نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔
ادھر میوچوئل فنڈس نے ریلائنس میں اپنی حصہ داری کم کی ہے۔ جون سہ ماہی میں گھریلو میوچوئل فنڈس کی آر آئی ایل میں حصہ داری 5.37 فیصد تھی جو ستمبر میں کم ہو کر 5.12 فیصد رہ گئی۔
پرموٹرس نے بھی اپنی حصہ داری میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے بھی اپنی حصہ داری 50.37 فیصد سے بڑھا کر 50.49 فیصد کر لی ہے۔