گھریلو معیشت میں سستی رہنے کا اندیشہ برقرار ہے۔ مینو فیکچرنگ، بجلی اور کانکنی کے سیکٹرز کی خراب کارکردگی کی وجہ سے رواں برس اگست میں صنعتی پیداوار میں 1.1 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔
جمعے کے روز جاری رپورٹ سے یہ معلومات سامنے آئی ہے جبکہ گذشتہ برس اسی مہینے یعنی اگست میں صنعتی پیداوار میں 4.8 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
گذشتہ دو برس میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ملک صنعتی پیداوار میں 1.1 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے جبکہ گذشتہ برس اگست میں مینو فیکچرنگ سیکٹرز میں پیداوار میں 5.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آئی آئی پی میں مینو فیکچر سیکٹر کی حصہ داری 77 فیصدی ہے۔
واضح رہے کہ بجلی سیکٹر میں پیداوار 0.9 فیصد کم ہو گئی جبکہ گذشتہ برس اگست میں بجلی سیکٹر میں 7.6 فیصد ترقی درج کی گئی تھی۔