ETV Bharat / business

ای پی ایف او کے مغربی دہلی دفتر نے ریکارڈ قائم کیا - کورونا وائرس کی وبا کے دوران لگاتار 125 دن کام

مغربی دہلی کے ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر اتم پرکاش نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ ای پی ایف او نے کورونا وائرس کی وبا کے دباؤ کا سامنا کرنے والے ملازمین کی مدد کے لیے تین دن کے اندر ان کی درخواستوں کو نمٹانے کی ہدایت دی ہے۔

epfo delhi west office worked for 125 consecutive days

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 10:53 PM IST

نئی دہلی: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے مغربی دہلی دفتر نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لگاتار 125 دن کام کیا اور تقریبا ایک لاکھ لوگوں کو 155 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی ہے۔

مغربی دہلی کے ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر اتم پرکاش نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ ای پی ایف او نے کورونا وائرس کی وبا کے دباؤ کا سامنا کرنے والے ملازمین کی مدد کے لیے تین دن کے اندر ان کی درخواستوں کو نمٹانے کی ہدایت دی ہے۔ مغربی دہلی دفتر ملک کا دوسرا سب سے زیادہ درخواستیں موصول کرنے والا دفتر ہے۔ اس علاقائی دفتر نے 27 اگست تک ملازمین کو 155 کروڑ سے زیادہ کی ادائیگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر مسلسل 125 دن تک کھلا رہا اور ایک دن میں بہت ساری درخواستوں کو نمٹایا۔

مسٹر پرکاش نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ دفتر 50 فیصد ملازمین کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.