ETV Bharat / business

اقتدار میں بنے رہنے کے لیے اشتہار ضروری: رپورٹ

حال ہی میں پانچ ریاستوں میں انتخابات ہوئے، جس کے نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔ انتخابی نتائج پر اب ایس بی آئی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومتوں کو اقتدار میں بنائے رکھنے میں انتخابی برس کے دوران تشہیر اور اشتہارات عوام کو بہت متاثر کرتے ہیں۔

'Election Advertising' By Incumbent State Govts Key To Retaining Power: Report

author img

By

Published : May 15, 2021, 7:49 PM IST

ریاستی حکومتوں کو اقتدار میں بنائے رکھنے میں انتخابی برس کے دوران تشہیر اور اشتہار پر کیے جانے والے خرچ کا بہت اثر پڑتا ہے۔ جمعہ کے روز ایس بی آئی کے ماہرین اقتصادیات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا۔

ایس بی آئی کے ماہرین اقتصادیات کی اس رپورٹ میں، گذشتہ پانچ برسوں کے دوران 23 ریاستوں کے انتخابات کے تجزیے کی بنیاد پر یہ کہا گیا ہے کہ جن ریاستوں میں انتخابی برس کے دوران اشتہار پر کم خرچ کیے، ان میں سے زیادہ تر سرکاریں انتخابات ہار گئیں۔

'Election Advertising' By Incumbent State Govts Key To Retaining Power: Report
اقتدار میں بنے رہنے کے لیے اشتہار اور شہیری مہم ضروری

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالانکہ انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے ووٹروں کی تعداد، خواتین ووٹرز، ذات پات پر مبنی ووٹرز، موجودہ قیادت، اینٹی ان کمبینسی جیسے دیگر وجوہات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن دس ریاستوں میں عام بات یہ نکلتی ہے کہ جہاں ایک پرانی پارٹی اپنی اقتدار کو برقرار رکھنے کے قابل تھی، اس کی وجہ انتخابی تشہیری مہم یا اشتہاروں پر عوامی اخراجات میں اضافہ تھا۔

حال ہی میں جن ریاستوں کے انتخابی نتائج سامنے آئے ہیں ان میں، کیرالہ اور مغربی بنگال میں انتخابی برس میں معلومات اور تشہیر پر لگائے گئے خرچ میں بالترتیب 47 فیصد اور 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے پنارائی وجین اور ممتا بنرجی اقتدار میں واپس آئیں، رپورٹ میں اس نکتے کا ذکر کیا گیا ہے۔

دوسری طرف تامل ناڈو میں ریاستی حکومت کے انتخابی برس اشتہار میں معمولی دو فیصد اضافے کے بعد حکومت میں تبدیلی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.