ETV Bharat / business

کورونا پر قابو پانے سے معیشت رفتار پکڑے گی: مودی - economy showing signs of improvement

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس 'کووِڈ۔19‘ کو کنٹرول کرنے پر زور دیتے ہوئے ہوئے منگل کے روزکہا کہ جتنی تیزی سے وبا پر قابو ہوگا اتنی ہی زیادہ تیز رفتار سے بھارتی معیشت پٹری پر لوٹے گی اور عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

Economy showing signs of improvement under Unlock 1.0: PM Modi

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 11:01 PM IST

وزیر اعظم مودی نے کورونا وبا کے سبب پورے ملک میں نافذ مکمل لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں دی گئی رعایتوں اور چھوٹ کے بعد عوام کے کام۔دھندوں کے لیے گھروں سے باہر آنے کے ساتھ ہی پورے ملک میں وائرس کے کیسز میں اضافے کے درمیان 21 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ' لاک ڈاؤن ہٹنے کے پہلے مرحلے میں بھارتی معیشت پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال وبا کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ اس سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا اور معاشی سرگرمیوں کو رفتار ملے گی۔

کورونا وبا کے بعد مسٹر مودی کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ یہ چھٹی میٹنگ ہے۔ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے وزرائے اعلیٰ کے سامنے اپنی بات رکھی اور صورتحال سے نمٹنے میں تعاون اور معیشت کوآگے لے جانے سے متعلق مشورے طلب کیے۔ انہوں نے لاک ڈاؤن مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک کھل چکا ہے اور عوام کی محنت سے زندگی معمول پر لوٹ رہی ہے لیکن اب بے حد ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ تھوڑی سی لاپرواہی گذشتہ دو تین ماہ کی محنت پر پانی پھیر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لاک۔ ون کا سب سے بڑا سبق یہی ہے کہ اگر ہم ضوابط اور ڈسپلن پر عمل درآمد کریں گے تو کورونا بحران سے کم سے کم نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چہرے پر ماسک اور دو گز کی دوری کے ضابطے پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ’’ہمیں اس بات پر ہمیشہ توجہ رکھنی چاہیے کہ ہم کورونا کو جتنا روک پائیں گے، اتنا ہی ہماری معیشت کھلے گے، ہمارے دفتر کھلیں گے، مارکیٹ کھلیں گے، ٹرانسپورٹ کے وسائل کھلیں گے اور اتنے ہی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ مستقبل میں جب کبھی ہندوستان کی کورونا کے خلاف لڑائی کا مطالعہ کیا جائے گا تو یہ دور اس لیے بھی یاد کیا جائے گا کہ کیسے اس دوران ہم نے ساتھ مل کر کام کیا اور کو معاون وفاقیت کی سب سے بہترین مثال پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ ’’دنیا کے بڑے بڑے ماہرین، صحت کے عالم، لاک ڈاؤن اور بھارت کے عوام کے قواعد وضوابط پر عمل پیر ہونے پر آج بحث کررہے ہیں۔ آج بھارت میں ریکوری ریٹ 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ آج ہندوستان دنیا کے ان ممالک میں سب سے آگے ہے جہاں کورونا سے متاثر مریضوں کی زندگی بچ رہی ہے۔‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے کم مرنے کی شرح ہے۔ اس سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے کہ ملک نقصان کم کرکے آگے بڑھ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.