ETV Bharat / business

شکر کی فیکٹریز کے بقایا جات 8 جولائی کو جاری کیے جائیں گے

اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ 8 جولائی کو یوم کسان کے موقع پر یہ 54.6 کروڑروپے کی رقم جاری کردی جائے گی جس سے تقریباً 50 ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

dues of sugar factories will be cleared on july 8

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 4:23 PM IST

حیدرآباد: وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ شکر کی فیکٹریز کے واجب الادا بقایہ جات 54.6 کروڑروپے 8 جولائی کو کسانوں کے دن کے موقع پر جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے وجئے واڑہ کے قریب تاڑے پلی میں واقع اپنے کیمپ آفس میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہاکہ امداد باہمی کے شعبہ کی شکر کی فیکٹریز کا احیا کیاجائے گا۔ انہوں نے اس سمت اقدامات کرنے کی عہدیداروں سے خواہش کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ 8 جولائی کو یوم کسان کے موقع پر یہ 54.6 کروڑروپے کی رقم جاری کردی جائے گی جس سے تقریباً 50 ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہاکہ وزرا کا گروپ امداد باہمی کے شعبہ کی شکر کی فیکٹریز کے امور کا جائزہ لے گا اور ایک رپورٹ پیش کرے گا۔ مسٹرریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں 15اگست تک جامع رپورٹ پیش کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.