بی جے پی کے ہرناتھ سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ملک کے باغبانی کے شعبے کے مسائل کے جامع حل کا مطالبہ کیا۔ Harnath Singh on Horticulture وقفہ صفر کے دوران مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے کئی اسکیمیں اور پروگرام شروع کیے ہیں جن کا فائدہ اب انہیں مل رہا ہے۔ اس میں باغبانی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تقریباً دو لاکھ باغات ہیں جن سے تقریباً 40 لاکھ لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ پودے لگانے کے شعبہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس شعبے کے مسائل کا کبھی سروے نہیں کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نرسری کا شعبہ زراعت سے منسلک ہے لیکن اس کو بجلی کمرشل ریٹ پر دی جاتی ہے۔
کانگریس کی چھایا ورما نے پردھان منتری ماترتوا وندنا یوجنا کی خامیوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ خواتین کو اس کے فوائد آسانی سے مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لیے اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دینے کا عمل آن لائن ہے جو کہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت خواتین کو پانچ ہزار روپے کا فائدہ دیا جاتا ہے لیکن بعض اوقات بچہ پیدا ہونے کے دو سال بعد بھی اس کا فائدہ انہیں حاصل نہیں ہو پاتا۔'
مزید پڑھیں:
یو این آئی