ETV Bharat / business

غیر منظم شعبے میں مزدوروں کو پانچ ہزار روپے راحت دینے کا مطالبہ - تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ

غیر منظم شعبے اور تعمیراتی شعبے کے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم ایکشن ایڈ نے کورونا وبا کے دوران دہلی میں مزدوروں کو امداد کے طور پر 5000 روپے کی دوسری قسط دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

demand-for-rs-5000-rupees-to-unorganised-sector-workers-in-delhi

author img

By

Published : May 18, 2021, 4:31 PM IST

نئی دہلی: اس تنظیم نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط میں لکھا ہے کہ دہلی میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس سے غیر منظم شعبے میں مزدوروں کے لیے معاش کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ان کے اہل خانہ کو بھاری مالی بحران کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت مزدوروں کو 5000 روپے کی ایک اور امدادی قسط جاری کرے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ جن کارکنوں کو امداد کی رقم کی پہلی قسط نہیں ملی ہے، وہ دونوں قسط بیک وقت ادا کریں۔

کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے دہلی میں لاک ڈاؤن کی صورت میں، حکومت نے تعمیراتی کارکنوں کو پانچ ہزارروپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور دہلی بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ نے رجسٹرڈ تقریباً دو لاکھ مزدوروں کے بینک اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع کرا ئی ہے۔

ایکشن ایڈ کے نمائندے تھانیشور دیال آڈیگور نے منگل کو بتایا کہ دہلی میں کام کرنے والے غیر منظم شعبے کے لاکھوں مزدوروں کے سامنے معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔ مزدور بند کی وجہ سے اپنے کنبے کی پرورش کرنے کے لیے بے بس ہوگئے ہیں اور بھوک سے دوچار ہوگئے ہیں، دہلی 20 اپریل سے لاک ڈاؤن میں ہے۔

خط میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بورڈ میں رجسٹرڈ تمام مزدوروں کو فوری طور پر پانچ ہزارروپے کی مالی امداد فراہم کی جائے۔ بورڈ میں رجسٹرڈ مزدوروں کی موت کے فائدہ اور پنشن کے لیے زیر التوا درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.