مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی دفاعی برآمدات میں گزشتہ پانچ برس کے دوران 334 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے اور اب ملک 75 سے زیادہ ملکوں کو دفاعی پروڈکٹس برآمد کررہا ہے۔
آج نئی دِہلی میں ڈیفنس ایکسپو 22- سے متعلق سفارتکاروں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی برآمدات کی کارکردگی دفاعی پروڈکٹس کے معیار اور مقابلے کا مضبوط اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2021-22 کے سالانہ بجٹ میں دفاعی سرمایہ و اخراجات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 18 اعشاریہ سات-پانچ فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 15 برس کے دوران یہ اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
سنگھ نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی جدید کاری، اعلیٰ معیار اور کفایتی داموں کے اسلحہ نظام اور پلیٹ فارم بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
- مزید پڑھیں: پہلی مرتبہ 25 بڑے برآمد کنندہ ممالک میں بھارت نے جگہ بنائی: راج ناتھ
- کم آمدنی والے شہریوں کے لیے 100 یورو مہنگائی الاؤنس کا فیصلہ
وزیر دفاع نے کہا کہ ڈیفنس ایکسپو-2022 کا مقصد سابقہ ایڈیشن میں نمائش کاروں، غیرملکی اور بھارت کے آلات کے اصلی مینو فیکچررس کی بڑے پیمانے پر موجودگی کو مزید بڑھانا ہے'۔