مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی- ایم )نے پٹرول اور ڈیزل پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے جانے کی سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک قسم کا جرم ہے کیونکہ اس سے نہ صرف مہنگائی اور بڑھے گی بلکہ مہنگائی کی مار جھیل رہے لوگ مزید پریشان ہوں گے'۔
سی پی آئی- ایم پولٹ بیورونے ہفتے کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ پٹرول پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی دو روپے سے بڑھاکر آٹھ روپے کردیاگیا ہے جبکہ ڈیزل پر چار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح پٹرول پر 22.98 روپے ایکسائز ڈیوٹی دینے ہوں گے اور ڈیزل پر 18.83روپے ایکسائز ڈیوٹی دینی ہوگی۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2014 سے جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تبھی سے پٹرول پر 142 فیصد اور ڈیزل کے داموں پر 429 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ معیشت ویسے ہی خراب دور سے گزر رہی ہے، اس اضافے سے حالات اور خراب ہوں گے۔ پارٹی نے کہاکہ جب بین الاقوامی بازار میں پٹرول کی قیمتیں اتنی گر گئی ہیں تو صارفین کو فائدہ دینے کی جگہ الٹے ان پر بوجھ بڑھادیاگیاہے۔
سی پی آئی-ایم نے پٹرول۔ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی مخالفت کی - صارفین کو فائدہ دینے کی جگہ الٹے ان پر بوجھ بڑھادیاگیاہے
مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی- ایم ) نے پٹرول اور ڈیزل پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے جانے کی سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک قسم کا جرم ہے'۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی- ایم )نے پٹرول اور ڈیزل پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے جانے کی سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک قسم کا جرم ہے کیونکہ اس سے نہ صرف مہنگائی اور بڑھے گی بلکہ مہنگائی کی مار جھیل رہے لوگ مزید پریشان ہوں گے'۔
سی پی آئی- ایم پولٹ بیورونے ہفتے کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ پٹرول پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی دو روپے سے بڑھاکر آٹھ روپے کردیاگیا ہے جبکہ ڈیزل پر چار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح پٹرول پر 22.98 روپے ایکسائز ڈیوٹی دینے ہوں گے اور ڈیزل پر 18.83روپے ایکسائز ڈیوٹی دینی ہوگی۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2014 سے جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تبھی سے پٹرول پر 142 فیصد اور ڈیزل کے داموں پر 429 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ معیشت ویسے ہی خراب دور سے گزر رہی ہے، اس اضافے سے حالات اور خراب ہوں گے۔ پارٹی نے کہاکہ جب بین الاقوامی بازار میں پٹرول کی قیمتیں اتنی گر گئی ہیں تو صارفین کو فائدہ دینے کی جگہ الٹے ان پر بوجھ بڑھادیاگیاہے۔
TAGGED:
پٹرول۔ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی