ETV Bharat / business

کورونا وائرس: ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کا راحتی پیکیج

کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کے راحتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

COVID-19: FM makes Rs 1.7 lakh crore worth announcements; know how will it help you
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 4:41 PM IST

Updated : Mar 26, 2020, 4:53 PM IST

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 21 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اقتصادی سرگرموں اور یومیہ مزدوروں سمیت ملک کے دیگر طبقے کو راحت دینے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کا راحتی پیکچ کا اعلان کیا۔

اس راحتی پیکج میں یومیہ مزدور کے علاوہ طبی خدمات انجام دینے والے عملہ کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت طبی خدامات انجام دینے والے عملہ کو 50 لاکھ روپے کا انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس انشورنس کا فائد ملک کے تقریباً 20 لاکھ طبی خدمات انجام دینے والے افراد کو ملے گا'۔

متعلقہ ویڈیو

وزیر خزانہ نے کہا کہ' لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریبوں کی مدد کی جائے گی۔ جن لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے ان کی مدد کی جائے گی اور اس کے لیے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا لایا جارہا ہے'۔

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 80 کروڑ غریب افراد کو 3 ماہ تک 5 کلو گندم یا 5 کلو چاول دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک کلو دال بھی فراہم کیا جائے گا۔

COVID-19: FM makes Rs 1.7 lakh crore worth announcements; know how will it help you
فائل فوٹو

وزیر خزانہ نے کہا کہ' کورونا کی وبا کی وجہ سے 'لاک ڈاؤن' کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقتصادی پیکج تیار کیا گیا ہے'۔

سیتارامن نے کہا کہ' کورونا وائرس کے انفیکشن سے لڑنے والے ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل اہلکار، میڈیکل سروس کے اہلکاروں کو فی خاندان 50 لاکھ روپے کا انشورنس فراہم کیا جائے گا'۔ وہیں منریگا کے تحت یومیہ مزدوری 182 روپے سے بڑھا کر 202 روپے کی گئی ہے، اس سے پانچ کروڑ خاندان کو فائدہ ہوگا'۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 4:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.