ETV Bharat / business

'آتم نربھر بھارت' مہم کے تحت مجموعی طور پر 20.97 لاکھ کروڑ کا پیکیج - coronavirus pandemic 20 lakh crore

کورونا بحران سے مقابلہ کرنے، معیشت کو پٹری پرلانے اور بحران کا ایک موقعے کے طورپر استعمال کرنے کے لیے شروع کی گئی ’آتم نربھر بھارت‘ مہم کے تحت اب تک مجموعی طورپر 20لاکھ 97ہزار 53کروڑ روپے کے پیکیج کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

COVID-19 Economic Package Worth Rs 20,97,053 Crore
’آتم نربھر بھارت‘ مہم کے تحت مجموعی طورپر 20.97لاکھ کروڑ کا پیکج
author img

By

Published : May 17, 2020, 4:56 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے 12 مئی کو اس مہم کا اعلان کیا تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے اس سلسلہ میں مسلسل پانچ دنوں میں نامہ نگاروں کو معلومات دی ہے۔

محترمہ سیتارمن نے آج اس مہم کے آخری مرحلہ کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک مجموعی طورپر 2097053 کروڑ روپے کے پیکیج کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مارچ کے آخر میں اعلان شدہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 1.70 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج اور ریزرو بینک کی طرف سے اعلان کی گئی 801603 کروڑ روپے کی مالیاتی مدد بھی آتم نربھر بھارت (خود انحصار بھارت) کی مہم میں شامل ہے۔'

گزشتہ 22 مارچ سے دی گئی ٹیکس چھوٹ سے بھی 7800کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور وزیراعظم نے صحت شعبہ کے لیے 15 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح اس میں گزشتہ 21 مئی کو وزیراعظم کی طرف سے اعلان شدہ پیکج میں ریزرو بینک اور 22 مارچ کے بعد اعلان شدہ 994403کروڑ روپے شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خودکفیل بھارت مہم کی پہلی قسط 594550 کروڑ روپے، دوسری قسط 3.10 لاکھ کروڑ روپے، تیسری قسط 1.50 لاکھ کروڑ روپے اور چوتھی اور پانچویں قسط ملاکر 48100 کروڑ روپے کی رقم شامل ہے۔ اس طرح کل ملاکر 1102650کروڑ روپے کے معاشی پیکج 12 مئی کے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔ اس دوران متعدد انتظامی اور قانونی ترمیمات کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.