اس سلسلے میں مائیکرو سافٹ نے رواں سہ ماہی کے لیے اپنی آمدنی کے تخمینے کو کم کر دیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس کے ونڈوز اور سافٹ ویئر کی فروخت توقع سے کم ہوگی۔
ٹیکنالوجی شعبے کی ٹاپ امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ سے پہلے بھی بہت ساری عالمی فرموں نے اس طرح کا اندیشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ کورونا وائرس ان کی مالی حالت کو متاثر کرے گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مائیکرو سافٹ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ 'جبکہ ونڈوز کی طلب ہماری توقع کے مطابق ہے۔ لیکن سپلائی کا سلسلہ توقع سے کم ہے۔'
کمپنی نے کہا کہ 'اس کی وجہ سے موجودہ سہ ماہی میں اس کی آمدنی پہلے کے تخمینے سے کم ہوگی'۔
خیال رہے کہ کوروناوائرس کی جانکاری سب سے پہلے دسمبر2019 میں ہوئی تھی، جبکہ اس سے قبل اس کی کبھی شناخت نہیں ہوئی تھی۔ تاہم اس وائرس کا تعلق اکیوٹ ریسپریٹری سنڈروم یا سارس سے ہے جو سنہ 2002-2003 میں تین بھارتیوں سمیت 774 افراد کی جان لینے کا باعث بنا تھا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گوشت کی طلب میں کمی آئی ہے۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں نان ویج کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔'