چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد کی زندگی خطرے میں ہے۔ کورونا وائرس اب بھارت میں بھی داخل ہوگیا ہے اور ملک میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
بھارت کے مشہور میٹرو شہر حیدرآباد میں بھی کورونائرس کے کیسز رپورٹ کیے گئے۔
ڈی ایس ایم کمپنی کے دو یونٹ مزید احکامات تک بند کر دیے گئے ہیں۔ ایک رہیزہ مائنڈ ہاؤس میں اور دوسرا برائٹس میں واقع ہے۔ زیادہ تر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بیرون ملک سفر کا ارادہ کرنے والے 35 فیصد لوگوں نے اپنا ٹکٹ رد کر دیا ہے۔
تعطیلات کے موسم میں زیادہ تر بیرونی سفر کرنے کا منصوبہ بنانے والے تقریباً 35 فیصد سیاح اپنے ٹکٹ رد کر دیے ہیں۔ یاترا ڈاٹ کام اپنے صارفین کو سفری تاریخوں کو ملتوی کرنے اور دوبارہ ٹکٹوں کی بکنگ میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
سینسیکس میں تقریباً 600 پوائنٹس گرواٹ درج
کورونا وائرس کا قہر اسٹاک مارکیٹ کو متاثر کر رہا ہے، اسی درمیان سینسیکس قریب 600 پوائنٹس نیچے گر گیا۔
اب تمام بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی: وزیر صحت
مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے بدھ کے روز کہا کہ 'ملک میں ابھی تک کورونا وائرس کے انفیکشن کے 28 تصدیق شدہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اب تمام بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ اس سے قبل صرف 12 ممالک کے مسافروں کی اسکریننگ کی جا رہی تھی'۔