ETV Bharat / business

کورونا کی تشویشات میں شیئر بازار گرا - بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک

امریکی معیشت اور کورونا کی تشویشات میں پوری دنیا کے شیئر بازاروں کے ساتھ گھریلو شیئر بازاروں میں گراوٹ رہی اور بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی دو فیصد سے زیادہ گرے۔

Sensex plunges over 700 pts, Nifty ends at 9,902

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:40 PM IST

سینسیکس 708.68پوائنٹ یعنی 2.07فیصدگرکر 33,538.37پوائنٹ پر اور نفٹی 214.15پوائنٹ یعنی 2.12فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 9,902پوائنٹ پر آگیا جو دونوں کی یکم جون کے بعد کی نچلی سطح ہے۔ تین ہفتہ سے زیادہ وقت بعد بازار میں اتنی بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز، ٹی سی ایس اور انفوسس جیسی قدآور کمپنیاں میں فروخت سے بازار پر شروع سے ہی دباو رہا۔ دن بڑھنے کے ساتھ ساتھ گراوٹ بڑھتی گئی۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں گراوٹ کم رہی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.41فیصد ٹوٹ کر 12,480.58پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.04فیصد گرکر 11,830.42پوائنٹ پر بند ہوا۔

امریکی فیڈرل ریزرو نے بدھ کو کہاکہ اس برس امریکی معیشت میں 6.5 فیصد کی مندی کا اندیشہ ہے اور بے روزگاری کی شرح 9.3فیصد رہے گی۔ اس سے دنیا کے شیئر بازاروں میں فروخت شروع ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.