کوئلہ، ریفائنری مصنوعات اور بجلی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے رواں برس جنوری میں بنیادی صنعتوں کی شرح نمو میں 2.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ جمعہ کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ برس جنوری میں بنیادی صنعت کی شرح نمو میں 1.5 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔
کوئلہ، ریفائنری کی مصنوعات اور بجلی کی پیداوار میں بالترتیب 8 فیصد، 1.9 فیصد اور 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران خام تیل، قدرتی گیس اور کھاد کے شعبے میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
رواں مالی برس اپریل سے جنوری کے دوران بنیادی صنعتوں کی شرح نمو گھٹ کر 0.6 فیصد رہی جو ایک برس پہلے اسی درمیان میں 4.4 فیصد تھی۔'
آٹھ بنیادی صنعتوں کی شرح نمو سنہ 2019 سے نومبر 2019 تک مسلسل گراوٹ درج کی گئی تھی'۔